Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جمہوریت کی ترویج میں پرنٹ میڈیا کا بڑا کردار, اہم اعلان جاری

    By Daily Khabrainجنوری 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیر مملکت محترمہ مریم اورنگزیب نے اخبارات کے سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں 15 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اشتہاری بجٹ کو الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے لئے الگ الگ مختص کیا جارہا ہے اور اشتہاری بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے معاشرے کی ترقی اور جمہوریت کی ترویج میں اخبارات کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پرنٹ میڈیا کی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کرے گی۔ حکومت نے علاقائی اور چھوٹے اخبارات کی اہمیت کے پیش نظر ان اخبارات میں اشتہاری حجم بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر مملکت نے یہ اعلانات اے پی این ایس کی مجلس عاملہ کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران کئے۔ اجلاس میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر را تحسین علی خان بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت نے تحلیل شدہ وزارتوں، سرکاری محکموں اور وزارتوں کے ذمہ واجب الادا رقوم کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ واجبات جلد از جلد ادا کردئیے جائیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق واجبات کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم نے واجبات کی سمریاں منظور کرلی ہیں جن کی ادائیگی جلد متوقع ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں روزنامہ امت اسلام آباد کی ایسوسی ایٹ رکنیت،ٹوڈے مسلم کی رکنیت کی بحالی، سندھ پوسٹ کراچی اور عوامی محاذ کراچی کی ایسوسی ایٹ رکنیت کی بحالی کی منظوری دی۔ مجلس عاملہ کے اجلاس سے قبل 17 جنوری کو اے پی این ایس ایڈورٹائزنگ راﺅنڈ ٹیبل منعقد ہوئی جس میں اشتہارات میں سرکاری شعبہ کے کردار کے موضوع پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ رآنڈ ٹیبل کے رہنما مقرر رآ تحسین علی خان پی آئی او نے سرکاری شعبہ کے اشتہارات اور مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ شفقت جلیل ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی اور محترمہ ثمینہ فرزین ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ پی آئی ڈی نے درپیش مشکلات اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ میڈاس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے انعام اکبر، چینل 7 کے سی ای او جواد ہمایوں، ایم کام کے سی ایف او جناب زاہد خان نے رآنڈ ٹیبل اجلاس کے سامنے اپنی پریزنٹیشن پیش کیں۔ جن میں وضاحت سے زور دیا گیا کہ موجودہ صورتحال اور پرنٹ میڈیا کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نبردآزما ہونے کیلئے اخبارات کو نئی ٹیکنالوجی اور نئی حکمت عملیوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اجلاس میں اخبارات، اشتہاری ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.