Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانامہ کا فیصلہ ملک کیلئے بہتر, وزیراعظم کے بیان سے سب حیران

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ملکی ترقی کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی، ہم تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اورڈیووس میں بھی اس کا تذکرہ ہوا۔ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا۔سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچے جہاں انہوں نے پارک لین فلیٹس میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اس کے کافی چرچے ہیں اور ڈیووس میں بھی اس کی بات ہوئی۔ ہم تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اور اس سال بھی ہماری جی ڈی پی کی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد سے بڑھ جائے گی۔ہماری سٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ سی پیک میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ دہشتگردی بھی کم ہو رہی ہے۔پاناما کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس لیے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا۔ پاکستان کے اندر سب کو ملکی ترقی کو سپورٹ کرنی چاہیے اور ملک کو پیچھے کھینچنے کی بجائے اسے آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بہت سے لوگوں نے بہت زور لگایا ہے لیکن ان کا کچھ نہیں بنا جس کا مطلب ہے کہ پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبیر گل پر حملہ بہت ہی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس نے بھی حملہ کیا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔ زبیر گل نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی بہت خدمت کی ہے ان پر حملہ ہمارے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.