تازہ تر ین

شاہ رخ خان اور ہرتک روشن کا دنگل ….فاتح کون….

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی باکس آفس پر گزشتہ برس ایک”دنگل”سجا تھا جس کی گونج آج تک ختم نہیں ہوئی ،یہ دنگل عامر خان نے سجایا تھا ان کی فلم 2016 کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم قرار دی گئی اور یہ سلسلہ اب بھی جارہی ہے۔اب ایک اور “دنگل” سجنے جارہا ہے جسے سجائیں گےشاہ رخ خان لیکن اس بار مقابلہ خان اور معروف اداکار ہرتیک روشن کے درمیان ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس دنگل میں فاتح کون قرار پاتا ہے؟۔انڈین ایکسپریس کے مطابق 2017 کی پہلی دو بڑی فلمیں “رئیس”اور “کابل”رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہیں ،سب کا ماننا ہے کہ ایک ہی تاریخ پر دونوں فلموں کی ریلیز باکس آفس پر بہت مشکل حالات پیدا کردے گی۔اس حوالے سے کابل کے ہیرو ہرتیک روشن نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنی فلم کی ریلیز کی منصوبہ بندی سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے تھی،ان کے والد اور کابل کے پروڈیوسر راکیش روشن دونوں فلموں کی ایک ہی تاریخ پر ریلیز سے سخت پریشان ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain