تازہ تر ین

تحریک انصاف کا بڑا اعلان, کارکنوں کو تیاری کا حکم دیدیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف نے کہاہے کہ ہماری جماعت کراچی میں پانی کے مسئلے پر احتجاج کرے گی اور سندھ کے لوگوں کیلئے جدوجہد کرکے ان کے حقوق دلوائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کادور ہ شہر قائد کے دوران ایکسپوسنٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں کراچی کے چھوٹے سے دورے پر آیا ہوں، پی ٹی آئی یہاں پر پانی کے مسئلے کے ساتھ ساتھ گندگی اورکوڑے کرکٹ کیلئے بھی احتجا ج کرے گی۔ یہاں کے لوگوں کو کرپشن کی وجہ سے پینے کا پانی نہیں ملتا جس وجہ سے وہ کنٹینر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹر ہونے کی وجہ سے میرا حوصلہ مدد گار ثابت ہوا ہے، امید ہے اللہ جلد پانامہ کیس سے فارغ کردے گا جس کے بعد کراچی کا رخ کریں گے اور شہریوںکے حقوق کیلئے حکومت پر دباو¿ ڈالیں گے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان 2روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے جامعیہ فاروقیہ جا کر ممتاز عالم دین سلیم اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ انکے ہمراہ عارف علوی ، عمران اسماعیل اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روزہ دورے کے دوران عمران خان کراچی میں کچرے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain