تازہ تر ین

بھارتی سورماﺅں کے شکار کی تیاری مکمل

دبئی(ویب ڈیسک ) اسٹیو او کیف ’بیرونی امداد‘ سے بھارتی سورماو¿ں کے شکار کے لیے تیار ہوگئے، مونٹی پنیسر، رنگانا ہیراتھ اور ڈینیئل ویٹوری نے بھارت میں کامیابی کے گر بتادیے وہ کہتے ہیں کہ باو¿نڈریز روکتے ہوئے دباو¿ بڑھانا اور اسٹمپس پر حملہ کرناہے۔آسٹریلیا رواں ماہ چار ٹیسٹ میچز کیلیے بھارت کا دورہ کرنے والا ہے تاہم اس سے قبل ٹیسٹ اسپیشلسٹ دبئی کی آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں سلو ٹریکس پر ٹریننگ کررہے ہیں، ان میں اسپنرز اسٹیو اوکیف اور ناتھن لیون بھی شامل ہیں جن کے کندھوں پر سب سے زیادہ بوجھ ہوگا۔ اسٹیو او کیف نے سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری سے بھارتی کنڈیشنز میں کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور اس نتیجے پر پہنچے کہ وہاں پر باو¿نڈریز روکتے ہوئے پریشر بڑھانا اور اسٹمپس پر حملہ آور ہونا ہے، خاص طور پر اس ٹور میں وہ ویرات کوہلی، چتیشور پجارا اور کرن نائر کو قابو کرنے کی مشقیں کررہے ہیں۔او کیف کا کہنا ہے کہ ہم مختلف وکٹوں پر کھیلنے کے لیے جارہے ہیں جہاں پر ہمیں الگ ہی انداز اپنا ہوگا، تھوڑا سا دفاعی پوزیشن لیتے ہوئیے دباو¿ بڑھانا ہوگا، اس کے ساتھ درست ایریاز میں تسلسل کے ساتھ گیند کرنا ہوگی اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو پھر ہم حریف سائیڈ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain