اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر ارشد چائے والے نے سٹیڈیم کے باہر چائے کا سٹال لگانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوس تھا جس کا ازالہ وہ فائنل والے روز سٹیڈیم کے باہر چائے کا سٹال لگا کر کرے گا۔ اس نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ٹکٹ لینے کی بہت کوشش کی‘ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی لیکن مجھے ٹکٹ نہ مل سکی۔
ارشد چائے والا