ورجینیا(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے بڑے امریکی بحری بیڑے کا افتتاح کر دیا۔ یہ بیڑہ 70 لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ورجینیا میں ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحریہ کو مضبوط کرنے کیلئے تمام وسائل مہیا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔