تازہ تر ین

پی ایس ایل فائنل کےلئے غیرملکی کمنٹیٹرمل ہی گیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کمنٹری کریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی ٹیم تو ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے لیکن وہ فائنل میں کمنٹری کرنے کیلیے لاہور آنے پر آمادہ ہوگئے ہیں، اس سلسلہ میں ان کا غیرملکی نشریاتی ادارے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔پی ایس ایل کے لیے کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کیلیے واپس روانہ ہونا تھا۔ اس کے علاوہ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور خاتون کمنٹیٹر میل جونز کے لاہور آنے سے انکار کے بعد متبادل کی تلاش شروع کی گئی تھی۔ اب ڈین جونز پی ایس ایل فائنل کے لیے رمیز راجہ کے ساتھ کمنٹری پینل جوائن کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain