تازہ تر ین

غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع ….لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں کے ناموںکی فہرست منظر عام پر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور دیگر عملہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کے لئے پشاور زلمی کے کھلاڑی دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، مارلن سیموئلز اور سمت پٹیل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی اور افتخار احمد بھی لاہور پہنچ چکے ہیں، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور دیگر عملہ بھی لاہور پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی کمنٹیٹرز کے پاکستان نہ آنے کے باعث پی ایس ایل کے فئانل میں وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain