تازہ تر ین

بھارتی کامیڈین کپل شرما بارے حیران کن انکشاف …. وجہ سامنے آ گئی

ممبئی( ویب ڈیسک ) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنے کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے دوران بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر کہا کہ ہمیں اکثر اوقات اس بات کا احساس نہیں ہوتا ہے ہماری طرف سے کیا جانیوالا ایک چھوٹا سا کام بھی کسی دوسرے کو خوش کرسکتا ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے بات کرتے ہوئے محسوس کیا کہ آنکھوں کا عطیہ کرنا ہی ایسی چیز جس کا مجھے بہت پہلے فیصلہ کرلینا چاہیے تھا۔لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی آنکھیں عطیہ کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے مرنے کے بعد میر آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکے تو مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain