تازہ تر ین

کنگ خان اور دپیکا پاڈوکون بارے اہم خبر

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے ٹائمز سیلیبریٹیز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر پراجمان ہیں۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا سیلبریٹیز کی فہرست اداکاروں کی شہرت، ظاہری وضع قطع اور کارکردگی کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے جس کے مطابق رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان 61 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ہریتھک روشن 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عامر خان 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، سلمان خان 35 پوائنٹس کے چوتھے اور اکشے کمار30 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔اداکاراو¿ں کی فہرست میں دپیکا پڈوکون 2016 میں بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوئے بغیربھی شہرت کی بلندیوں پر موجود ہیں اور ٹائمزسیلبریٹیز کی لسٹ میں 33 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ فلم ”کابل“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمی گوتم کئی اداکاراو¿ں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 32 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ شردھا کپور31 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پریانکا چوپڑا 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سونم کپور25 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain