تازہ تر ین

گال ٹیسٹ :لنکانے بورڈپر494 رنزسجادئیے

گال (اے پی پی) سومیاسرکار اور تمیم اقبال کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لئے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 361 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 118 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، تمیم 57 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے، سومیاسرکار 66 اور کپتان مشفق الرحیم ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دریں اثناءسری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 494 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی، کوسل مینڈس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 194 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، نیروشن ڈکویلا 75 اور دلروون پریرا 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، مہدی حسن میراز نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بدھ کو گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 321 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو مینڈس 166 اور ڈکویلا 14 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ میں 110 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 398 تک پہنچا دیا، اس موقع پر مہدی حسن نے مینڈس کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، مینڈس 194 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، 432 کے سکور پر ڈکویلا 75 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند کا نشانہ بنے، کپتان رنگناہیراتھ 14، سرنگا لکمل 8 اور سنداکن 5 رنز بنا پائے، دلروون پریرا 51 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اسطرح سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 494 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، مہدی حسن نے 4، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ تسکین احمد، سباشزروئے اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 361 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 188 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 57 اور مومن الحق 7 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، سومیاسرکار 66 اور مشفق الرحیم ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دلروون پریرا نے ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain