تازہ تر ین

سیمی سے وعدہ، جاویدآفریدی الجھن میںپھنس گئے

پشاور(آئی این پی)پشاور زلمی کی جیت کے بعد ٹیم کے کپتان سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوادیا ہے تاہم سیمی کا اصرار ہے کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی ایسا ہی کریں اور اسی حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے سر بھی منڈوالیا تاہم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو سیمی کا سر منڈوانا مہنگاپڑگیا ہے کیونکہ سیمی نے جاوید آفریدی سے بھی جواب میں ایسا ہی کرنے کا کہا ہے۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مذاقاً پھٹیچر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی میرے خوبصورت اور اچھے بالوں سے مت جلو، آگے شیمپو کا اشتہار بھی کرنا ہے۔، ایسے بالوں کے لوگ خواب دیکھتے ہیں۔“ جاوید آفریدی کے جواب پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس زبردست مکالمے کو پسند کر چکے ہیں اور ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain