تازہ تر ین

عامر خان اور مینی پاکیو کی فائٹ ایک بارپھرملتوی

لندن(آئی این پی) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائن کے ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پاکیو کے درمیان اپریل میں ہونے والی فائٹ منسوخ ہوگئی ہے۔فلپائنی باکسر کے پروموٹر باب ایرم نے انکشاف کیا ہے کہ مینی پاکیو 23 اپریل کو عامر خان کے ساتھ یو اے ای میں فائٹ نہیں کریں گے، یہ معاملہ ختم ہو چکا، اب ہم پاکیو کی اگلی فائٹ کیلئے کسی اور پروپوزل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، مینی پاکیو کے اگلے حریف عامر خان نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فائٹ کیلئے38 ملین ڈالر آفر کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور اب دونوں باکسرز میں رواں سال جون کے بعد ہی مقابلہ ہو سکتا ہے۔ اپریل میں ہونے والی فائٹ کا فیصلہ تب کیا گیا تھا جب سوشل میڈیا پر مداحوں نے ایک پول میں پاکیو کے اگلے حریف کیلئےعامر خان کا نام منتخب کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain