تازہ تر ین

آئرلینڈ کو پہلے ٹی20میں 6وکٹوں سے شکست

نئی دہلی(اے پی پی) سمیع اللہ شنواری کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 166 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سمیع اللہ شنواری نے 56 اور محمدشہزاد نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سٹورٹ تھامسن کی 56 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو نوئیڈا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، تھامسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔، گیری ولسن 41 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ39 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، امیر حمزہ نے 2 اور راشدخان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمدشہزاد اور نجیت نے 51 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، سمیع اللہ شنواری، شہزاد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، شنواری 56 اور شہزاد 47 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، نجیب 27 رنز بنا سکے، کپتان اصغرسٹانک زئی 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمدنبی ایک رن بنا کر چلتے بنے، کیون اوبرائن، کریگ ینگ اور تھامسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain