تازہ تر ین

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں نیا موڑ ۔۔ خالد لطیف کا پی سی بی سے بڑا مطالبہ

کراچی(ویب ڈیسک)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں نیا موڑ خالد لطیف خم ٹھوک کر پی سی بی کے سامنے آگئے اور انہوں نے پی سی بی کو لاہور میں دئے گئے بیان کی ویڈیو مانگ لی۔تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں نیا موڑ سامنے آگیا ۔ کھلاڑیوں نے اب پی سی بی سے سوال کرنا شروع کر دیئے ۔ خالد لطیف نے پی سی بی اینٹی کر پشن سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ کو خط لکھ ڈالا ۔ تحریر کردہ خط میں خالد لطیف نے لاہور میں پی سی بی کے اینٹی کر پشن یونٹ کو دئے گئے بیان کی ویڈیو مانگ لی۔ خالد لطیف کا کہنا ہے ان کے پاس دبئی میں دئیے گئے بیان کی ویڈیو موجود ہے لہذا ان کو لاہور میں دیئے گئے بیان کی ویڈیو بھی مہیا کی جائے خالد لطیف نے پی سی بی کی طرف سے دی گئی چارج شیٹ پر اپنے وکیل کے ذریعے بھر پور طریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی ان کے موبائل بھی واپس کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain