تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو T20 میچ میں شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں جب ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز شروع کی تو لیوِس اور والٹن اوپننگ کرنے آئے۔ لیوِس نے اب تک 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 34 رنز بنائے ہیں۔ والٹن نے 4 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور سہیل تنویر کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی سیموئلز تھے جو 18 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، پاکستان نے مقررہ اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ٹری نیڈاڈ کے صدر مقام پورٹ آف سپین کے کوئنز پارک اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت بریتھ ویٹ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ احمد شہزاد نے 1 چوکے کی مدد سے 2 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے اور بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ کامران اکمل نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 گیندیں کھیل کر 48 رنز بنائے اور سیموئلز کی گیند پر سمنز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ عماد وسیم نے 2 گیندیں کھیلیں اور کوئی رن سکور کئے بغیر بدری کی گیند پر والٹن کے ہاتھون سٹمپ آو¿ٹ ہو گئے۔ بابر اعطم نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 38 گیندیں کھیل کر 43 رنز بنائے اور نرائن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کامران اکمل کے پویلین لوٹنے کے بعد آنے والے بلے باز شعیب ملک نے 8 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 2 رنز سکور کرنے کے بعد بریتھ ویٹ کی گیند پر لیوِس کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ان کے بعد فخر زمان بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے اب تک 1 چھکے کی مدد سے 13 گیندیں کھیل کر 15 رنز بنائے ہیں۔ شعیب ملک کے آو¿ٹ ہونے کے بعد سرفراز بیٹنگ کرنے آئے جو 4 گیندیں کھیل کر صرف 3 رنز بنانے کے بعد والٹن اور ہولڈر کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئے۔ سرفراز کے بعد وہاب ریاض بیٹنگ کرنے آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain