تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری لے آئی

پورٹ آف اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ پورٹ آف اسپین کے کوئنز پارک اوول گرانڈ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے جس کے جواب میں گرین شرٹس نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر18.5 اوورز میں حاصل کیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 40 رنز کی شراکت قائم کی تو کامران اکمل 20 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور بابراعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 70 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 110 تک پہنچایا تو احمد شہزاد ولیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 45 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ احمد شہزاد کے آٹ ہونے کے بعد بابراعظم بھی وننگ اننگز نہ کھیل سکے اور وہ بھی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 125 رنز کا ہدف 18.5 اوور میں حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسرک ولیم نے 2 اور مارلن سیموئلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو چیڈوک والٹن اور این لیوس نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور کریز پر آتے ہی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 27 تک پہنچایا تو لیوس 7 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے جس کے بعد والٹن بھی 40 رنز بنا کر 59 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی اس جیت سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 4نمبر پر آگئی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain