تازہ تر ین

کالی آندھی سے ٹیسٹ سیریز، پاکستان کو 5ویں پوزیشن کی فکر

لاہور(این این آئی) پاکستان کوآئی سی سی ٹیم رینکنگ میںاپنی پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کرناہوگی شکست یا سیریز برابررہنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوگی۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کوپانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اورویسٹ انڈیز 69 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ۔ دونوںٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریزبرابرہوتی ہے توپاکستان کے تین پوائنٹس کم ہوجائیں گے اورقومی کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کاشکارہوکرچھٹے نمبرپرآجائے گی جبکہ ویسٹ انڈیزکے چارپوائنٹس بڑھ جائیں گے۔اگرویسٹ انڈیزانڈیز3-0سے سیریزجیتتاہے توپاکستانی کرکٹ ٹیم 2درجے تنزلی کاشکارہوکرساتویں نمبرپرآجائے گی۔جبکہ ویسٹ انڈیزکی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔اگرقومی کرکٹ ٹیم3-0سے سیریزمیں کامیابی حاصل کرتی ہے تودونوں ٹیموں کی پوزیشزمیں فرق نہیں پڑے گا۔ الوداعی سیریز کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ٹیم کو اس مقصد میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم سردست 97 پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے اور ویسٹ انڈین سائیڈ 69 پوائنٹس لیکرآٹھویں نمبر پر ہے۔دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی، تاہم کیریبیئن سائیڈ کے ہاتھوں 3-0 سے ناکامی پر پاکستان 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر جاسکتا ہے، بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن لے رکھی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان آٹھویں نمبر پر جب کہ اظہرعلی ساتویں نمبر پر ہیں اورمصباح کا نمبر26واں ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئیں سیریز میں دونوں ٹیمیں 5-5 سے برابر ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 16ٹیسٹ سیریز میں سے5 پاکستان اور 5 ہی ویسٹ انڈیز ٹیم نے جیتیں جبکہ 6 سیریز ہار جیت کے فیصلے بغیر ہی ختم ہوگئیں لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس کی سر زمین پر اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں 7 سیریز کھیلی گئیں جن میں 4 سیریز ویسٹ انڈیز نے جیتیں اور 3 ڈرا ہوئیں جبکہ پاکستان کوئی بھی سیریز اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ ان سیریز میں کل 23 میچز ہوئے اور ان میں بھی ویسٹ انڈیز کی برتری قائم رہی، 11 میچ کالی آندھی لے اڑی جبکہ 5 میچ شاہینوں کے نام رہے جبکہ 7 میچ ڈرا ہوگئے۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرا نے میں کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کے پہلے کپتان بن جائینگے۔ ایک اور خاص بات ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ یونس خان جو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 23 رنز کی دوری پر ہیں۔ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم ، حسن علی ، شاداب خان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں غیر معمولی کارکردگی شائقین کرکٹ کو جیت کی امید دلاتی ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس لئے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے پر امید ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain