تازہ تر ین

گیل تاریخ سازبلے بازکونیلامی کے لئے پیش کرینگے

راجکوٹ(نیوزایجنسیاں)ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار آل راو¿نڈر کرس گیل اپنے تاریخ ساز بیٹ کو نیلام کریں گے۔کرس گیل نے منگل کو آئی پی ایل میں گجرات لائنز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔گیل نے مشکل وقت کے دوران بھرپور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ جس بیٹ سے انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے وہ اسے نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلیے دیں گے۔کرس گیل کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 سنچریز اور 60 نصف سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ ٹی 20 کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 175 ناٹ آﺅٹ کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔مختصر فارمیٹ کی تیزترین ففٹی میں وہ بھارت کے یووراج سنگھ کے شراکت دار ہیں دونوں نے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ سب سے زیادہ 736 چھکے اور 764 چوکے لگانے کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کر رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain