تازہ تر ین

کلبھوشن کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کے حق میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کی قرار داد جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی مفتی سعید جانان نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو تحقیقات کے دوران تمام الزامات قبول کرچکا ہے اس لیے اس کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ جے یو آئی ایف کے رکن اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain