تازہ تر ین

موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،بیلنس پر کٹوتی کتنی ہو گی ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ2017.18پیش کرتے ہوئے کہاکہ موبائل فون کارڈزپرڈیوٹی 18فیصد سے کم کرکے17فیصد کردی گئی ہے۔موبائل کال پر ودہولڈنگ ٹیکس کو ساڑھے 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔جبکہ اس سے قبل 25فیصدتھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام کامقصد عوام کورابطے کی آسانی فراہم کرناہے۔اسحاق ڈارنے وفاقی بجٹ 2017-18پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مسلسل پانچواں بجٹ پیش کر رہا ہوں، 2013ئ میں توانائی کا بحران حد سے زیادہ تھا، آج پاکستان تیزتر ترقی کی جانب گامزن ہے، رواں مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، زرعی شعبے ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہی، صنعتی شعبے میں پھیلا? 5 فیصد رہا، مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ رواں کھاتوں کا خسارہ سوا 7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain