Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    153 سال پرانے کرسچن میرج ایکٹ میں ترمیم کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع

    By Khabrain Newsاپریل 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پنجاب اسمبلی میں 153 سال پرانے کرسچن میرج ایکٹ میں ترمیم کے لیے بل جمع کرا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرسچن میرج ایکٹ میں ترمیمی بِل سے متعلق مسیحی مذہبی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ صرف شادی کی عمر بڑھانا کافی نہیں بلکہ طلاق، تنسیخ نکاح، وراثت، بچوں کی کفالت اور علیحدگی سے متعلق مکمل قانونی اصلاحات کی ضرورت ہے جبکہ مسیحی مذہبی رہنماؤں کو کہنا ہے مجوزہ بل کی تیاری میں چرچ سے مشاورت نہیں کی گئی۔

     

    ترمیمی بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ مجوزہ بل کے مطابق مسیحی شادی کے لیے دلہا اور دلہن دونوں کا مسیحی ہونا لازمی ہوگا جبکہ موجودہ قانون میں کسی ایک فریق کا مسیحی ہونا کافی سمجھا جاتا ہے۔

     

    بل میں لڑکے اور لڑکی دونوں کی کم از کم شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ موجودہ قانون کے تحت لڑکے کی عمر 16 اور لڑکی کی عمر 13 سال ہے۔
    ادارہ برائے سماجی انصاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے کہا کہ پاکستان میں نافذ ڈیڑھ سو سال پرانے مسیحی شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔

    ان کے مطابق وفاقی حکومت پہلے ہی کرسچن میرج ایکٹ 1872 میں ترمیم کر کے شادی کی عمر 18 سال مقرر کر چکی ہے، اس لیے پنجاب میں بھی اسی نوعیت کی اصلاحات ضروری تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے پہلے مختلف چرچز اور مسیحی رہنماؤں سے مشاورت ہونی چاہیے تھی۔

    سیموئیل پیارا کے مطابق بل میں شادی سے پہلے نوٹس، اعتراضات اور تحقیقات کے نظام کو بھی کمزور کیا گیا ہے، جس سے غیر قانونی یا دھوکے پر مبنی شادیوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانات، غیر قانونی شادیوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر سزاؤں کی واضح دفعات بھی شامل نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق بل میں نادرا یا بائیومیٹرک تصدیق جیسے جدید نظام کا ذکر نہ ہونے سے شناخت اور ریکارڈ سے متعلق مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.