تازہ تر ین

پنجاب پولیس میں32سال بعد بڑی تبدیلی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب پولیس کے کلریکل رولز32 سال کے بعد تبدیل کردیئے گئے، اے آئی جی ایڈمن کی بجائے ہر شعبے کا سبراہ کلریکل سٹاف کی بھرتیوں اور ترقیوں کا مجاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک کی منظوری کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کلریکل رول2017ءجاری کر دیا گیاہے جس میں ترقیوں اور بھرتیوں کا نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آر پی اوز اور سی سی پی اوز کلریکل سٹاف کی بھرتیوں اور ترقیوں کا مجاز ہونگے جن میں سینئر کلرک، اسسٹنٹ ، آڈیٹرز، سٹینو گرافرز، نائب قاصد سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ آر پی اوز اور سی پی اوز کو پروموشن بورڈ تشکیل دینے اور تقرریوں کا بھی اختیار ہوگا۔ اس سے قبل آئی جی آفس میں اے آئی جی ایڈمن ہی بھرتیاں کرنے کا مجاز افسر تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain