تازہ تر ین

پروٹینز کے خلاف ٹیم کے پاس کھونے کو کچھ نہیں

لاہور(یو این پی )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت کی ٹیم کا پلان کے مطابق کھیلنا ،قومی ٹیم کی خراب فیلڈنگ،میچ پریشر اور کمزور بیٹنگ شکست کا باعث بنی ، ساﺅتھ افریقہ کےخلاف میچ میں جیت کے لئے ٹیم کوہاشم آملہ اور ڈویلیئر کو جلدی آﺅٹ کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم نے اپنے پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرکے ٹارگٹ کو بہتر بنالیا ۔پاکستان ٹیم نے خراب فیلڈنگ کی ویرات کوہلی جیسے پلیئر کا کیچ چھوڑ دیا ۔قومی بلے باز وں نے بھی پلان کے مطابق بیٹنگ نہ کی ۔انہوںنے کہا کہ بڑے اور پریشر والے میچ میں ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتی ہیں تاکہ بعد میں بلے بازوں پر پریشر نہ آئے لیکن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ پریشر والے میچ میں صحیح فیصلہ نہیں تھا ۔ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہوگا تاکہ وہ ٹیم سے ڈراپ کے خوف میں مبتلا ہوکر اپنی جگہ پکی کرنے کے لئے نہ کھیلیں بلکہ ٹیم کی جیت کے لئے کھیلیں ۔ٹیم کے کمبی نیشن کو حتمی شکل دی جائے ۔فہیم اشرف نے وارم اپ میچ میں اچھا سکور کیا جس کی وجہ سے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ اعتماد بھارت کے خلاف میچ میں کام آسکتا تھا۔شاداب نے اچھی بولنگ کی ۔انہوںنے کہا کہ ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم آسان نہیں ہے،اس کی فیلڈنگ ،بیٹنگ بہترین ہے ۔پاکستان ٹیم کا بھارت کے خلاف شکست کی وجہ سے مورال ڈاﺅن ہوا ہے جس کی وجہ سے ساﺅتھ افریقہ کے خلاف میچ میں مشکل پیش آئے گی ۔ٹیم کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف جیت کے لئے ہاشم عاملہ اور اے بی ڈویلیئر کو جلد آﺅٹ کرنا ہوگا جبکہ کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین پرفارمنس بہت ضروری ہے ۔مشتاق احمد نے کہاکہ دنیا کی دیگر ٹیموں کی فیلڈنگ ان کی بہترین فٹنس کی وجہ سے ہوتی ہے اور ان کی فٹنس کے معیار تک پہنچنے کے لئے کرکٹرز کو مزید محنت کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ بطور پاکستانی میر ی دعا ہے کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain