تازہ تر ین

یووراج کی بیٹنگ کے سامنے خود کو کلب کرکٹر سمجھ رہا تھا ، کوہلی

برمنگھم (این این آئی) ویرات کوہلی نے یووراج سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یووراج کی بیٹنگ کے سامنے وہ اپنے آپ کو کلب کرکٹرسمجھ رہا تھا۔ ویرات کوہلی نے یووراج سنگھ کے حوالے سے کہا کہ جب میں سکور نہیں کر پا رہا تھا اس وقت یووراج نے پریشر کو کم کیا اور پاکستانی گیند بازوں کی دھلائی کر رہا تھا ۔مجھے لگ رہا تھا کہ میں اس کے سامنے کلب کرکٹر ہوں ۔کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے پریکٹس میچوں سے اپنا اعتماد بحال کیا اور پاکستان کے خلاف میچ میں انکی بلے بازی اور گیند بازی بہت اچھی تھی مگر فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ہمیں بہترین ٹیموں کیخلاف سخت مقابلے کیلئے اپنی فیلڈنگ کو مضبوط کرنا ہو گا ۔پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے یووراج سنگھ نے کہاکہ پاکستانی فیلڈرز نے انہیں چانس دیے جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔”میرا خیا ل ہے کہ ہم سب نے اچھی بیٹنگ کی “۔ یووراج کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف جیت نے سیریز میں انہیں اچھا سٹارٹ ملا ، میچ کے دوران ویرات کوہلی بھی ڈٹے رہے جس نے مجھے موقع دیا کہ پاکستانی باﺅلرز پر اٹیک کر سکوں ۔کھلاڑی کو بال ٹو بال کھیل کر مخالف ٹیم کو بتانا ہوتا ہے کہ آپ یہاں اٹیک کرنے آئے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain