تازہ تر ین

شہزادہ جاسم کو راضی کرنے کیلئے مریم نواز سمیت اہم شخصیت کو ٹاسک مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے قطری شہزادے کو جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک مریم نواز اور سیف الرحمن کو سونپ دیا، مریم نواز چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گی اور قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کو پاکستان آنے یا قطر میں جے آئی ٹی ممبران کو بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گی۔ اعلی حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف خاندان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی کے سامنے قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کو سونپ دیاہے۔ سیاسی اننگز میں مریم نواز کو سونپے جانے والا یہ ٹاسک سب سے بڑا ٹاسک تصور کیا جا رہا ہے۔ قطری شہزاد کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کے لئے مریم نواز اور سیف الرحمن قطری حکمرانوں سے تعلقات سے بھی استفادہ کریں گی اور اس مقصد کے لئے قطریوں کے دیگر دوستوں سے بھی مدد لیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ممکن ہے کہ مریم نواز اس مقصد کے لئے قطر جائیں گی جہاں وہ قطری شہزادے سے ملاقات کر کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کریں گی۔ واضح رہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے دو ٹوک الفاظ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے جس سے شریف خاندان کے کیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ قطری شہزادے کے نہ آنے سے لندن فلیٹس کی منی ٹریل ثابت کرنا شریف خاندان کے لئے مشکل ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain