تازہ تر ین

افغانستان کی پاکستان کو دھمکیاں،پاک فوج کے سپہ سالار کے اعلان نے عوام کے دل جیت لئے

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں کابل دھماکے کے بعد پاکستان پر لگائے جانے والے غلط الزامات اور دھمکیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنے اوراندرونی حقیقی مسائل کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیا رہے ،افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیںاور دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں علاقائی سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شرکاءنے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس میں کابل دھماکے کے بعد پاکستان پر غلط الزامات اور دھمکیوں بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنے اوراندرونی حقیقی مسائل کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کے شرکاءنے علاقائی امن واستحکام کیلئے مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیا رہے۔ روسی سفیر ایلیکسی ڈیون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال سمیت دیگر دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی سفیر ایلیکسی ڈیو ن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فوجی بالخصوص دفاع اورٹریننگ میں تعاون سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔۔روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا۔روس کے سفیر نے دہشت گردی اور معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain