Tag Archives: bajwa

بھارتی آرمی چیف پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں :ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہاہے کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں ، اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن مشن کوبھی فالو کرتے ۔

ضرور پڑھیں: بھارتی دانشور پرتاب بھانو نے اپنے آرٹیکل میں بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا کر شرمندہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن مشن کو بھی فالو کرتے ۔

کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

 راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔افسران نے انہیں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا جواب میں آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنڑول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دیرپا امن کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ضروری ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کینٹ میں آرمی پبلک اسکول و کالج کا افتتاح کیا ۔ مقامی عمائدین نے سوات کینٹ میں اسکول اور کالج کے قیام پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی پبلک اسکول پاک فوج کی جانب سے سوات کے عوام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا تحفہ ہے۔  سوات میں آرمی پبلک اسکول کا کیمپس جدید ترین سہولیات سے مزین ہے جس میں اسپورٹس اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم بھی شامل ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپہ سالار کا پہلا رد عمل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پانامالیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد پاک فوج کا پہلا رد عمل سامنے آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کرپشن قابل برداشت نہیں ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کہا کہ ہمیشہ قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیںاور پاک فوج نے کئی بار عزم دہرایا ہے کہ کرپشن قابل برداشت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج جمہوریت کی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن پھر بھی فوج پر ناجائز تنقید کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی فوج پر اسی طرح کے ناجائز الزامات لگائے گئے لیکن ہم ہمیشہ قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں بھارتی مظالم کے خلاف ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے جب کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے کشمیر سے متعلق عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

افغانستان کی پاکستان کو دھمکیاں،پاک فوج کے سپہ سالار کے اعلان نے عوام کے دل جیت لئے

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں کابل دھماکے کے بعد پاکستان پر لگائے جانے والے غلط الزامات اور دھمکیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنے اوراندرونی حقیقی مسائل کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیا رہے ،افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیںاور دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں علاقائی سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شرکاءنے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس میں کابل دھماکے کے بعد پاکستان پر غلط الزامات اور دھمکیوں بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنے اوراندرونی حقیقی مسائل کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کے شرکاءنے علاقائی امن واستحکام کیلئے مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیا رہے۔ روسی سفیر ایلیکسی ڈیون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال سمیت دیگر دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی سفیر ایلیکسی ڈیو ن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فوجی بالخصوص دفاع اورٹریننگ میں تعاون سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔۔روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا۔روس کے سفیر نے دہشت گردی اور معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

لاہور میں آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس منقد ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

”پاک افغان بارڈر “ آرمی چیف کا اہم اعلان

راولپنڈی(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں اور ہرقسم کی غیر قانونی نقل وحرکت روکی جائے ، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ مشترکہ دشمنوں سے مقابلے کےلئے ہے ، دہشت گرد کسی رنگ ونسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں ، پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ مشترکہ دشمنوں سے مقابلے کےلئے ہے ۔ دہشت گرد کسی رنگ ونسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں ۔ پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کوشش جاری رکھیں گے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موثر سرحدی نظام کےلئے مربوط رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی نظام کےلئے افغان سیکیورٹی فورسز سے تعاون کیا جائے ۔ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں اور ہر قسم کی غیر قانونی نقل وحرکت روکی جائے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔ دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیز کوششوں کےلئے باہمی تعاون کی تجویز دی گئی تھیں ۔