Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عید پر دہشتگردی ، آخری عشرہ بارے خبر نے تھرتھلی مچا دی

    By Daily Khabrainجون 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (رپورٹ :نادر چوہدری /تصاویر :عمر فاروق) صوبائی دارالحکومت میں حساس اداروں کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کو حساس ترین قرار دیدیا گیا،رمضان سے قبل شہر میں 4خودکش حملہ آور وںکے داخلے کی اطلاع ،عید الفطر پر سانحہ گلشن اقبال کی طرز کے حملوں کی اطلاعات ،مساجد امام بارگاہوں سمیت اقلیتی عبادت گاہوں ، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کوبھی نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ،لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری طرح متحرک ہو گئے ، سگیاںپل کے قریب 2دہشگردوں کو جہنم واصل کیا،2رات کی تاریکی کافائدہ اُٹھا کر فرار، اعتکاف پر بیٹھنے والوں اور ان سے ملنے کیلئے آنیوالوں کی کڑی نگرانی جاری ۔پولیس ملازمین اور وارڈنز کی عید کی چھٹیاں منسوخ ، مکمل ایمانداری سے ڈیوٹیاں دینے کی ہدایات ، غفلت پر سخت محکمانہ کار وائی کا اعلان ۔باوثوق ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کو حساس اداروں اور دیگر سکیورٹی فورسسز کی جانب سے حساس ترین قرار دیتے ہوئے لاہور میں 4 مبینہ دہشتگردوں کے داخلے کی بھی اطلاعات دی گئی ہیں جس کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔زرائع کا مزید کہناہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں دہشتگردوں کی جانب سے مساجد ، امام بارگاہوں ، اقلیتی عبادت گاہوں اور دیگر پبلک مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس پر لاہور پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے داتا دربار ، بادشاہی مسجد ، جامعہ نعیمیہ ، جامع اشرفیہ ، جامعہ قادسیہ اور فیضان مدینہ ،جامع مسجد ابراہیم، خضرا مسجد سمن آباد ، دائی انگا مسجد ، سنہری مسجد ، مریم زمانی بیگم مسجد ، مسجد وزیر خان ، موتی مسجد ،شہید گنج مسجد ، لوہاری مسجد ، مسجد شہداریگل چوک ،اہل تشیح کی امام بارگاہوں میں امام بار گا ہ کربلا گامے شاہ ، امام بارگاہ عطیہ پنجتن ماڈل ٹاﺅن ، مسجد و امام بارگاہ حسینیہ ، امام بار گاہ گلشن زہرہ علامہ اقبال ٹاﺅن ، مرکزی امام بار گاہ قصر آلِ عمران ، امام بار گاہ سجادیہ، دربار نقیب ابو طالب ، امام بارگاہ قصر بتول ، ہندوﺅں کی عبارت گاہو ں نیلا گنبد مندر ، کرشنا مندر راوی روڈ ،سکھوں کی عبادت گاہ گردوارہ ڈیرہ صاحب نزد بادشاہی مسجد ،گر دوارہ بابا جمیت سنگھ کاہنہ نو ،گردوارہ بیری صاحب کھاڑک ، گردوارہ باﺅلی صاحب رنگ محل، گڑھی شاہو میں قادیانیوں کی عبادت گاہ سمیت دیگر مساجد اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت ترین رکھی گئی ۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی مارکیٹوںاور بازاروں سمیت علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ ،ریلوے اسٹیشن ، جنرل بس اسٹینڈ لاری اڈہ ، نیازی اڈہ ، ڈائیو اڈہ ، ہسپتال ، اور پارکوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نہ صرف سکیورٹی سخت رکھی گئی ہے بلکہ ان تمام جگہوں پر سادہ کپڑوں میں سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو کہ عید کی چھٹیوں کے بعد تک ان تمام جگہوں پر ڈیوٹیاں دیتے ہوئے مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھیں گے اور ان کو کیفر کر دار تک پہنچائیں گے ۔ زرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے گزشتہ سال مسیحی تہوار (ایسٹر )کے موقع پر گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی طرز کی کاروائیاں کرنے کی تیاریوں میں ہیںجس پر لاہور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیورلے ادارے بھی نہایت متحرک دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے شہر بھر میں میں بڑے پیمانے پر سر چ آپریشنز،فلیگ مارچ اور ہنگامی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے ۔قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے عید تک بڑے پیمانے پرگرینڈ سرچ آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے عید پر پولیس ملازمین ، وارڈنز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.