Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صحافیوں سمیت اہم شخصیات کے فون ٹیپ ، خفیہ معلومات سے کھلبلی مچ گئی

    By Daily Khabrainجون 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ)قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی جانب سے مبینہ طور پر 322 سیاسی شخصیات،اہم افسران، صحافیوں و اہم اداروں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بعض افراد کی ٹیلی فون پر بات چیت کا اسکرپٹ اعلی حکومتی عہدیدار کو بھی پیش کیا جاتا ہے ، جبکہ بعض اہم شخصیات کے عزیز و اقارب کے بھی ٹیلی فون چند گھنٹوں کے لئے ٹیپ ہوتے ہیں،ان افراد کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے اور یہ فہرست مئی میں تبدیل کی گئی ہے ،ذرائع کا دعوی ہے کہ اس فہرست میں مزید 16افراد شامل کئے گئے ہیں، جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے ،ان میں 9افسران جبکہ 7 سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ بعض صحافیوں، افسروں و سیاسی شخصیات کے بارے میں ٹیلی فون ریکارڈنگ کا اسکرپٹ حاصل ہونے کے بعد خواتین افسروں کے ذریعے مزید معلوما ت تک رسائی حاصل کی جاتی ہے ، اس سلسلے میں عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات قائم کر کے خفیہ معلومات حاصل کر کے حکومتی عہدیدار وں تک پہنچائی جاتی ہیں، پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے اہم افراد کی بھی فہرست مرتب کر کے اعلی حکومتی عہدیدارکو آگاہ کیا گیا ، ان افراد میں سے بعض غیر ملکی بھی ہیں جن کے ٹیلی فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، ان کی فہرست الگ سے مرتب کی گئی ہے ، ہر سیل فون میں ٹیلی فون ریکارڈنگ کی سہولیات کے باعث معاملات انتہائی حساس نوعیت تک پہنچ گئے ، لیکن ان کے باوجود بھی ہمارے ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں بنا سکے ، قانون نافذ کرنیوالے ذمہ دار ذرائع کا دعوی ہے کہ جن افراد کی مبینہ طورپر ٹیلی فون کی ریکارڈنگز کی جا رہی ہیں ، ان میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اعلی حکومتی عہدیدار اور اہم اسامیوں پر تعینات افسر، ان کے عزیز و اقارب کے ٹیلی فون بھی ٹیپ کئے جا رہے ہیں ، جبکہ اہم حکومتی رہنما اور اپوزیشن جماعتوں میں شام افراد کے نام بھی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بعض قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کے ٹیلی فون بھی ٹیپ کئے جا رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست بی اور سی میں دو ہزار سے زائد ٹیلی فون نمبرز ہیں، جبکہ سب سے اہم فہرست اے ہے ، جس میں ٹیلی فون ریکارڈنگ کی جاتی ہے اور اس کے بعد مکمل طورپر اسکرپٹ لکھ کر متعلقہ افسران کو بھجوایا جاتا ہے اور بعض اہم ٹیلی فون کا اسکرپٹ حکومتی عہدیدار کو بھی دیا جاتا ہے ، یہ فہرست بدلتی رہتی ہے تاہم بعض شخصیات کے فون ہر وقت ٹیپ ہوتے ہیں، حکومتی عہدیدار مختلف افسران و شخصیات کی تفصیلات منگوا کر اہم فیصلے بھی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ پولیس افسران و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سینئر افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زیادہ تر سیاسی شخصیات کے حکم پر ٹیلی فون ریکارڈ کئے جاتے ہیں جبکہ صرف 10فیصد فون ٹیپ ان افراد کے ہوتے ہیں جو کہ جرائم پیشہ یا غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہوں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.