Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی غرور خاک میں ملانیوالے شاہینوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے : شہباز شریف

    By Daily Khabrainجون 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشےں رنگ لائی ہےںاورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معےشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تارےخ کی بلند ترےن سطح کو چھو رہے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک مےں ہر طرف اندھےرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھےروں مےں دھکےلنے والوںکو20کروڑ عوام کبھی معاف نہےں کرےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ اےک طرف اندھےرے پھےلانے والے ہےں تو دوسری طرف اپنی منفی سےاست کے ذرےعے قوم کوہمےشہ اندھےروں مےںرکھنے والے انتشار پسند عناصر ہےں۔ اندھےروں اوراندھےرے پھےلانے والوں کےخلاف وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ہماری جدوجہد کامےاب ہوئی ہے اوروطن عزےز سے اندھےرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہپاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونےوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےںاورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں مےں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعرےف بےرونی دنےا مےں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پراےسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہےں۔انہوںنے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنےوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کےا ہے – اےسے عناصر کی احتجاجی سےاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کےا ہے کہ وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذرےعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ءمیں بھی ناکامی کا منہ دےکھنا پڑے گا – انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمےل کی جانب بڑھ رہی ہے – وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر کامےاب سے طے کرےں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں بنائے جانے والے پاکستان کے پہلے جدید ترین شہر خموشاں کا اچانک دورہ کےا ۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کو غسل دینے کے کمرے،میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کے انتظامات، انتظار گاہ اور جنازگاہ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں دیگر ضروریات اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کی تدفین کیلئے مختص اراضی کا بھی دورہ کیا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور تمام ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پورا کیا گیا ہے۔ کاہنہ میں تقریباً 90 کنال اراضی پر محیط شہر خموشاں بنایا گیا ہے جس پر ساڑھے پندرہ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہر رمضان میں شہر خموشاں کو تجہیز و تدفین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزید قبرستانوں کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی اور اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کاہنہ میں پاکستان کا پہلا جدید ترین قبرستان تعمیر کیا ہے اور اس منصوبے کیلئے شہر خموشاں اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ میں نے آج شہر خموشاں کا دورہ کیا ہے ، یقینا شہر خموشاں میں وہ تمام سہولتیں اور ضروریات مہیا کی گئی ہیں جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قبرستانوں کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں گرمیوں کے سخت موسم میں میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے اور نماز جنازہ کیلئے بھی مناسب جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر پنکھے لگائے گئے ہیں اور ساﺅنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جبکہ مےتےں رکھنے کے جدید طریقے سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک روز اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے،جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے اور اسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شہر خموشاں بنایا گیا ہے جو پاکستان میں پہلا جدید ترین قبرستان ہے اور کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں شہر خموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ شہر خموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مرنے والے کے اہل خانہ یا رشتہ داروں کی کال پر میت کو اس کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے شہر خموشاں تک لانے ، نہلانے اور تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرنے والوں کے عزیز و اقارب کو لانے اور لے جانے کیلئے بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی محنت کے ساتھ اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں کے وزراءاور افسران کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ معروف صنعتکار طارق صوفی کی جانب سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو شہر خموشاں کیلئے 2 ایمبولینسوںکا عطیہ دیا گیا اور طارق صوفی نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دیں۔منصوبے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے وزیراعلیٰ کو شہر خموشاں کے بارے میں بریفنگ دی۔ معروف عالم دین و جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مولاناراغب نعیمی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے خصوصی دعا بھی کرائی۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) امجد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) امجد حسین کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے بانی رہنماﺅں میں سے تھے اور انہوں نے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں نمایاں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم امجد حسین کی قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ کرنل (ر) امجد حسین مرحوم چیئرمین ڈیفنس کمیٹی و چیئرمین سی پیک پارلیمانی کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید اور جنرل مینجر نوائے وقت گروپ مجاہد حسین سید کے والد تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیمپئن آف چیمپئنز پاکستانی کھلاڑیوں کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ قوم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ اور خوشیاں دینے والے ہم سب کے ہیرو ہیں اور پاکستان کی چیمپئنز ٹیم کے کھلاڑیوں کاپرتپاک استقبال اس بات کا بین ثبوت ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ںکی کارکردگی کو تادیر بھلایا نہیں جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمپئنز کھلاڑی حقیقی معنوں میں چیمپئن ہیںاور انہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بڑے سے بڑے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.