تازہ تر ین

سابق سپہ سالار راحیل شریف بارے اہم ترین خبر ،حکومت نے بھی واضح کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان قطر اور سعودی تنازع میں غیر جانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے،پاکستان کسی دوسرے کے مسئلے میں ٹانگ نہیں اڑائے گا،یمن سعودی تنازعہ پر پارلیمانی قرارداد پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے۔ جنرل (ر) راحیل شریف کو سرکاری طور پر نہیں بھجوایا گیا۔ راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کے لیے ذاتی حیثیت میں گئے،اگر انہیں واپس بلایا گیا تو پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔بدھ کو سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جنرل راحیل اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کیلئے ذاتی حیثیت میں گئے انہیں سرکاری طور پر نہیں بھیجا گیا۔ اگر انہیں واپس بلایا گیا تو پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔سعودی عرب اور قطر تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے باور کرایا کہ پاکستان قطر اور سعودی تنازع میں غیرجانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے وہ کسی صورت دوسرے ممالک کے مسئلے میں ٹانگ نہیں اڑائے گا۔ واضح رہے کہ یکم جون کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینٹ کو بتایا تھا کہ پاکستانی فوج سعودی عرب سے باہر تعینات نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکستان اسلامی اتحاد پر یقین رکھتا ہے فرقہ واریت پر نہیں جبکہ اکتالیس مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی عسکری اتحاد کے قواعدوضوابط ابھی طے نہیں ہوئے۔ مشیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ جنرل راحیل شریف کو انسدادی دہشت گردی کاوسیع تجربہ ہے،اسی لیے ان کو اتحاد کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ سعودی شاہ کا ایران مخالف بیان آیا ہے جس پر مشیر خارجہ نے کہا کہ سعودی اتھارٹی کا بیان فوجی اتحاد کے قواعدوضوابط کا عکاس نہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جب اسلامی عسکری اتحاد کے ٹی اوآرز بن جائیں توکابینہ کی منظوری سے قبل ایوان کو آگاہ کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain