تازہ تر ین

چودھری ظہور الٰہی مخلص انسان دوست شخصیت، میں نے پچاسوں طلبا کو ان سے ماہوار وظیفہ لگوایا

لاہور (سیاسی ڈیسک) سوال و جواب کی نشست سے پہلے خبریں اور چینل ۵ کے ضیاشاہد نے کہا چودھری ظہور الٰہی خاندان سے میرے تعلقات بہت پرانے ہیں۔ اس وقت یہ دو نئی کوٹھیاں نہیں بنیں تھیں اور چودھری ظہور پرانی کوٹھی میں تھے اس وقت پورا ملک دو حصوں میں منقسم تھا۔ بھٹو کے حمایتی اور بھٹو کے مخالف۔ چودھری ظہور الٰہی پہلی صف کے سیاستدان تھے انہوں نے جیلیں بھی کاٹیں مقدمے بھی بھگتے مگر آخر وقت تک ثابت قدم رہے حتی کہ پراسرار فائرنگ کا نشانہ بنے میں سٹوڈنٹ لیڈر حیثیت سے ان سے ملا وہ بڑی عزت اور پرانی وضعداری کے سبب اپنا داماد قرار دیتے تھے کیونکہ میری بیوی کے والدین کچہری روڈ پر ظہور پیلس کے قریب ہی رہتے تھے اور چودھری صاحب کی بیٹیاں ان کے ساتھ ڈگری کالج برائے خواتین ان کے ساتھ بڑھتی تھیں ضیاشاہد نے کہا کہ ان کے ساتھ سیاسی اختلافات کے باوجود اتنا مخلص اور انسان دوست نہیں دیکھا۔ میں نے پچاس ساٹھ طالب علموں کے نام انہیں وقتاً فوقتاً دئیے وہ اپنے پی اے کو چٹ پر دستخط کر کے تھما دیتے اور سال یا دو دوسال کے لئے ہر ماہ طالب علم کو وظیفہ کی رقم ملنے لگتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain