اینٹیگا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) جمعہ کو اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پہلا میچ خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ 2 جولائی کو اینٹیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو جمیکا میں کھیلا جائے