تازہ تر ین

الزام تراشی کی بجائے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے

لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ، ان وجوہات کو تلاش کرنا ضروری ہے کہ لاہور کا ٹی وی ڈرامہ کراچی کیسے منتقل ہوا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے ادب اور ثقافت کے ساتھ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ رہا مگر پچھلے چند سالوں سے ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی ،ہمیں ان باتوں کو تلاش کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ٹی وی ڈرامہ اور لاہور کے فنکار کراچی منتقل ہوئے جو چند ایک لاہور میں موجود ہیں وہ بھی کراچی جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ کراچی میں ڈرامہ بننا کوئی بری بات نہیں لیکن لاہور سے ٹی وی ڈرامہ ختم ہونا تشویشناک ہے ۔ آج فلم اور ٹی وی کا سب سے بڑا مرکز کراچی بن چکا ہے ۔ اب ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بغیر اپنی غلطیوں کو ڈھونڈ کر ان کی تلافی کرنی ہو گی اور لاہور کو دوبارہ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ بنانے کے لئے رائٹر وں ، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں سمیت سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain