تازہ تر ین

غیر قانونی سمیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار ،گھیرا تنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے حکام نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوںکے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے موبائل سمیں غیرقانونی طریقے سے ایکٹو کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے پنجاب بھر میں غیرقانونی طریقے سے سمیں فروخت کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سرکل کے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیدیا ہے کہ وہ صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کردیں اور موبائل کمپنیوں کی فرنچائز کا ڈیٹا جمع کیا جائے جس کے بعد ایسی سرگرمیوں میں ملوث فرنچائز کے مالکان سے بھی رابطہ کیا جائے اور شکایات ملنے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تک جنوبی پنجاب کے علاقوں سے ایسی رپورٹ موصول ہوئی ہیں جہاں لوگوں کو رولز کو نظرانداز کرکے کسی اور کے نام پر سمیں فروخت کردی جاتی ہیں اور اس طرح وہ سمیں دہشت گردوں تک پہنچ جاتی ہیں جس کیلئے ان کے سہولت کارکام آتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سید شاہد حسین کا کہنا ہے کہ سمیں غیرقانونی طریقے سے ایکٹو کرکے فروخت کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور موبائل کمپنیوں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ اپنی فرنچائز کو چیک کریں اور قانون کے مطابق سمیں فروخت کی جائیں اور سمیں فروخت کرنے والوں کا تمام ریکارڈ بھی موجود ہونا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain