Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محکمہ موسمیات نےبارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

    By Khabrain Newsاپریل 12, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے موسم اوربارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

     

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
    آج شروع ہونے والا موسلادھاربارشوں کا سلسلہ17اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے،آج چترال،دیر،سوات،مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں بادل برسنے کی توقع ہے،اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں کل بارش کا امکان ہے۔
    گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اورندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان ہے۔

     

    این ڈی ایم اےکے مطابق آج سے 17 اپریل تک  اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
    نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں،موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں، کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

     

    محکمہ موسمیات کےمطابق آج کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 23.3ڈگری سینٹی گریڈاورہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہرقائدمیں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شمال مشرقی سمت سے4کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،آئندہ ہفتے تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.