Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”عمران خان بھی بے نقاب “, تہلکہ خیز انکشافات

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نیوز ڈیسک)لکشمی میتل کے داماد امیت بھاٹیا، پیٹر وِردی،نربھے لال وانی، ذلفی بخاری اور یہودی عطیہ دہندہ جیمی ریوبن کا پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے لیکن ذرائع کے مطابق اِسکا ریکارڈ پاکستان میں موجود نہیں،عمران خان 150,000 پاﺅنڈ نے موصولی کی باقاعدہ تصدیق تو کی تھی مگر اِن انڈین اور اسرائیلی ذرائع کے نام راز میں ہی رکھے ،خفیہ رکھی گئی اِس عشائیہ تقریب میں انڈین اور اسرائیلی سفارتخانے کے سفارتکاروں نے شرکت کی تھی ،مگرجانچ پڑتال اور بے نقاب ہونے سے بچنے کیلئے بیانات کو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے
    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کی نمایاں شخصیات اور یہودی کاروباری شخصیات ،جنہوں نے عمران خان کو پارٹی کیلئے عطیہ دیا،انڈین اور اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ سے مضبوط تعلقات رکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی انڈین ذرائع، یو کے اور یو ایس اے سے لئے گئے عطیات کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں
    لندن کے اولڈ پارک لائن میں واقع نوبو ریسٹورنٹ کے پی ٹی آئی، یوکے کے لیڈر ذلفی بخاری کے زیراہتمام ۱۶اپریل ۲۰۱۶ کو فنڈریزنگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ عمران خان کی جانب سے ۱۷اپریل۲۰۱۶ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا کہ یہ فنڈز نمل کالج کیلئے تھے۔لیکن ذرائع جنہوں نے خفیہ عشائیہ میں شرکت کی تھی ،نے تصدیق کی ہے کہ فنڈریزنگ پی ٹی آئی کیلئے تھی اور تین انڈین نے تقریب سے خطاب بھی کہاتھا کہ پاکستان میں ا±س تبدیلی کی ضرورت ہے جس کا ذکر عمران خان کرتے ہیں۔بعدازاں عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ”میں ذلفی بخاری اور انکے دوستوں کانمل کالج کیلئے 150,000پاﺅنڈ کے تعاون پر شکرگزارہوں “لیکن یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ ”دوست “کون تھے جنہوں نے یہ پیسہ دیا۔

    I want to thank Zulfi Bokhari & his friends in London for contributing £150,000 towards Namal College.

    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2016

    عطیہ دہندگان میں سے پروفیسر پیٹر وردی نے مذکورہ تقریب کی تفصیلات کے علاوہ اپنی ویب سائیٹ پر لکشمی میٹل کے داماد امیت بھاٹیا اور پاکستان تحریک انصاف کے قیادت کے ساتھ لی گئی تصاویر کو بھی پبلش کیا ہے۔

    http://www.petervirdee.com/charity-dinner-with-imran-khan-in-aid-of-namal-college/

    پیٹر وردی جوا س وقت مجرمانہ فراڈ کی تحقیقات کے دائرہ کار میں تھا جسکا ذکر بعد میں کیا گیا ہے،نے اِس تقریب کی میزبانی کی اور اپنی ویب سائیٹ پر معاون میزبان محمد امرسری،امیت بھاٹیا اور سید بخاری کے ساتھ گزاری شام میں شاندار کھانے کا تذکرہ اپنی ویب سائیٹ میں بھی کیا۔ ویب سائیٹ میں شائع خبر کے مطابق صرف تین گھنٹے میں پچاس مہمانان کی جانب سے150,000 پاﺅنڈ اکٹھے کر لئے گئے،جن میں ۳۵سے زائد انڈین شہر ی بشمول یوکے میں انڈین ہائی کمشن کے اہلکار بھی تھے۔
    پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق 150,000 پاﺅنڈ صرف امیت بھاٹیا، جیمی ریوبن، پیٹر وردی اور لال وانی سے موصول ہوئے جبکہ100,000 پاﺅنڈ اسکے علاوہ ہیں جو ا س رات جمع کئے گئے جس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔جس رقم کو ذلفی بخاری نے سنٹرل لندن میں عمران خان کیلئے پراپرٹی کے بزنس میں انوسٹ کردیا۔انہیں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ 2014کے دھرنے میں ذلفی بخاری نے 350,000 پاﺅنڈ عطیہ کئے تھے جب عمران خان نے فنڈز کے لئے اپیل کی تھی۔یہی انڈین شخصیات اور ریوبن فیملی تھی جن کا گولڈ سمت سے تعلق ہے ،نے دھرنے کیلئے رقم کا بندوبست کیا۔
    ایک عطیہ دہندہ کا کہنا ہے کہ عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں تین انڈین سفارتکار شامل تھے جب کہ دو سنیئر سفارتکار اسرائیلی سفارتخانہ یو کے سے تھے ،جو سفارتکاروں کی کار میں ہی پہنچے تھے۔ پی ٹی آئی کو رقم مہیا کرنے والوں کی سیاسی معاملات میں دلچسپی ہے اور یہ اپنے رابطوں اور تعلقات کو آئندہ اپنے کاروبار میں اثرانداز ہونے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں
    امیت بھاٹیا اور لکشمی میتل کو انڈین پرائم منسٹر کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے۔انہیں افراد نے نریندر مودی کے استقبالیے کا اہتمام کیا تھا جب مودی نے یوکے میں چند عرصہ قبل دورہ کیا۔انہیں آر ایس ایس اور بی جے پی کا اہم سپونسر بتایا جاتا ہے ،جب کہ انہیں مودی کی ریلیوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ذلفی بخاری اور ذاک گولڈ سمیتھ کے یہی قریبی دوست ذاک گولڈ سمیتھ کے ہمراہ دو ہفتے قبل اسرائیل کا مودی کی موجودگی میں دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے کاروباری معاہدوں میں دستخط بھی کئے۔ اِن افراد کو اِس دورے میں یہودی کاروباری ٹائی کون جیمی ریوبن کا ساتھ رہا ،جس کے بھائی نوبو کے عشائیے میں بھی موجود تھے۔ اور وہاں ذلفی بخاری کے ذریعے عمران خان کو ۲۰۱۴ میں عطیہ بھی دیا تھا۔
    بتاتے چلیں کہ۱۳جنوری ۲۰۱۷میں سکاو¿ٹ لینڈ یارڈ نے پیٹر سنگھ وردی کو ہاتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار کیاگیا تھاکیونکہ اِس شخص پر 100 پاﺅنڈکے ٹیکس گھپلے کاالزام تھا۔موصوف پر جرمن میں یورپین اتھارٹیز کو دھوکا دینے کا سنگین الزام تھا۔بعدازاں وِردی نے 150,000 پاﺅنڈ کی ادائیگی سے ضمانت منظور کروا لی۔جرمن اتھارٹیز نے باقاعدہ طور پر حوالگی کی درخواست کی ہے۔جرمن حکومت کے کرمنل قوانین کے مطابق وِردی کو ۱۵سال کی جیل متوقع ہے۔تعجب اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے عدالت کے نام اپنی تحریر میں لکھا ہے” کہ وِردی اچھے کردار کا مالک ہے اور ایماندارشخص ہے“۔اِس کے علاوہ وردی کو یوکے میں انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے مکمل آشیر بادحاصل ہے۔

    اندرونی ذرائع کے مطابق لکشمی میٹل کے داماد امیت بھاٹیا اور ذلفی بخاری نے تحریک انصاف کے ممبران یا لیڈرز کو عشائیہ تقریب میں شریک نہ ہونے دیا اور بڑی احتیاط برتتے ہوئے محدود چنی ہوئی مخصوص شخصیات کو ہی مدوح کیا،تقریب میں آڈیو ویڈیو کی ریکارڈنگ ممنوع تھی

    یوکے میں انیل مسرت بھی پی ٹی آئی اور انکے سیاستدانوں کو سپونسرز کرنے کے حوالے سے بہت مقبول ہیں ، جبکہ انیل مسرت انڈین کاروباری شخصیات، بالی وڈ کی نمایاں ہستیاں سمیت بی جے پی لیڈرز کے اعزاز میں تقاریب کو سپانسرز کرتے ہیں۔ان تقاریب کے انتظام و اہتمام میں انہیں اپنے بھائی نائیب مسرت کی معاونت حاصل ہوتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انیل مسرت کے سگھی بہن نے برطانوی نزاد انڈین کاروباری شخصیت سے شادی رچا رکھی ہے جو بی جے پی کے لیڈر ا±رن جیٹلی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں عمران خان نے شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کے ہمراہ انیل مسرت کے بہن کی شاد ی کی تقریب میں شامل ہوئے تھے جہاں کئی انڈین فلی اسٹارز بھی موجود تھے۔ اِس موقع یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عمران خان کی حکومت بنی تو انیل کپور کو پاکستان دعوت دی جائے گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف کورٹ میں فارن فنڈنگ کا کیس زیرسماعت ہے جہاں عمران خان سولات کے جوابات دینے سے گریزاں ہیں۔ کیوں کہ وہ اِس بات باخوبی سے واقف ہیں نمل کالج اور تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے نئا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ اب دیکھنا یہ کہ آیا عدالت اِس خفیہ عشائیہ کے حوالے سے کیا سوالات ا±ٹھائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے

      پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور

      شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.