تازہ تر ین

کرپشن کی سیاہ رات کا انجام قریب, اگلا ہفتہ آخری ہفتہ

اسلام آباد(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے اگلا ہفتہ نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا۔کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔امریکی اخبار کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کے لئے اسلام آباد میں ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔گذشتہ سال جب پاناما لیکس میں نواز شریف کے بچوں نے کے نام آئے تو میں نے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا۔شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ان کے خلاف کرمنل کاروائی ہوگی۔آرٹیکل 62/63کے تحت نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں۔ شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا اب نوازشریف کے خلاف فوجداری کی کارروائی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain