تازہ تر ین

فیفا قطر سے ورلد کپ کی میزبانی واپس لے

 لندن(سپورٹس ڈیسک) 6 عرب ممالک نے فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے واپس لے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، یمن، موریطانیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے مشترکہ طور پر فیفا کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چونکہ قطر دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہے لہٰذا اس سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی جائے۔ ان ممالک نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ فیفا کوڈ کے آرٹیکل 85 کے تحت قطر سے میزبانی چھینے جس کے تحت ہنگامی صورتحال میں اسے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کی کاپی منظر عام پر نہیں آسکی جب کہ فیفا کا کہنا ہے کہ صدر گیانی انفینٹینو کو فی الحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ فیفا قطر 2022 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی اور سپریم کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہے جس کا مقصد 2022 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا بہترین انعقاد ممکن بنانا ہے۔قطری حکومت کی ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری حکومت کو یہ معلوم ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے چھیننے کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain