تازہ تر ین

آرتھرائٹس

ڈاکٹر نوشین عمران
جوڑوں میں درد کا مطلب یہ نہیں کہ آرتھرائٹس کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ جوڑوں کا ہر درد آرتھرائٹس کے باعث نہیں ہوتا بلکہ اس کی وجہ تھکاوٹ، وٹامن ڈی کی کمی، گاﺅٹ اور اکثر اوقات جوڑوں کی نسوں پر دباﺅ آ جاتا ہے۔ آرتھرائٹس کئی اقسام اور مختلف وجوہات کے باعث ہوتا ہے جوڑوں میں ہونے والے تمام دردوں کو عام طور پر آرتھرائٹس ہی کہا جاتا ہے۔ یہ وقتی بھی ہو سکتا ہے اور سالہا سال یا ہمیشہ رہنے والا دائمی مرض بھی بن سکتا ہے جس کی شدت بدلتی رہتی ہے۔ آرتھرائٹس زیادہ عرصہ رہے تو جوڑ اور اس کے گرد موجود پٹھوں، لگمنٹ، کیسبول میں مستقل تبدیلی آ جاتی ہے۔
آسٹیو آرتھرائٹس جو ہڈیوں جوڑوں میں بتدریج ہونے والی تبدیلی سے ہوتا ہے۔ جوڑوں کے درمیان کشن کارٹہلیج ختم یا کم ہونے سے دو ہڈیوں کے سرے ایک دوسرے پر رگڑ کھاتے ہیں جس سے درد، سوزش، جوڑوں کی سختی اور ہلانے جلانے میں مشکل ہوتی ہے۔
روماٹائڈ آرتھرائٹس جسم کے مدافعاتی نظام میں کسی خرابی کے بعد جسم کے کئی حصے خراب ہونے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ اس طرح جوڑ اور اس کے گرد حصے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں درد سوزش ہو جاتے ہیں۔
انفکشن کے باعث کسی متاثرہ جوڑ کو نقصان ہوتا ہے۔ یہ انکشن وائرس فنگس یا بیکٹیریا کے باعث ہو سکتی ہے۔
جسم میں یورک ایسڈ کے بڑھ جانے سے یورک ایسڈ کرسٹل جوڑوں کے گرد جھلی میں جمع ہو جاتے ہیں اور گاﺅٹ کا مرض پیدا کرتے ہیں۔ یہ مرض جو جوڑوں میں درد ہی پیدا کرتا ہے اور آرتھرائٹس کہلاتا ہے۔
لیوپس کا مرض بھی مدافعاتی نظام کی خرابی کے باعث ہوتا ہے جس میں نہ صرف جوڑوں کا درد بلکہ جلد پر دھبے، خون کی گردش اور گردے بھی متاثر ہوتا ہے۔
عموماً روماٹائڈ آرتھرائٹس کا درد دیگر تمام اقسام کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے علاج کے لئے صرف درد کی ادویات ناکافی ہوتی ہیں۔ آستیو آرتھرائٹس میں صبح اٹھنے پر جوڑوں میں درد اور اکڑاﺅ زیادہ ہوتا ہے۔
آرتھرائٹس کے علاج کے لئے درد اور سوزش کم کرنے والی ادویات بار بار لینا پڑتی ہیں۔ چونکہ یہ ادویات معدے میں درد پیدا کرتی ہیں اس لئے ان کے استعمال کے دوران معدے کی حفاظت کرنے والی ادویات بھی لی جاتی ہیں۔ درد کم کرنے کے لئے جوڑ پر گرم پانی میں نمک ملا کر دھونے یا گرم پانی کی ٹکور کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ سوزش ہو تو گرم بوتل یا برف سے بدل بدل کر ٹکور کریں۔ برف سوزش کو کم کرتی ہے۔ نیم گرم تیل یا درد کم والی کریمیں لگا سکتے ہیں۔ ہلکی مالش کریں اور جگہ کو گرم رکھیں۔ فزیو تھراپی کروائیں اور خود بھی جوڑوں کی ورزش کرتے ہیں۔ اگر درد بہت زیادہ ہو تو اسے کم کرنے کے لئے جوڑ کے اندر انجکشن بھی لگائے جاتے ہیں۔ ان میں درد کم کرنے والی دوا یا سوزش کم کرنے کے لئے سٹیرائڈ انجکشن یا پھر جوڑوں کی رگڑ کھانے کی کیفیت کم کرنے کے لئے اور کشن بنانے کے لئے جیل بھری جاتی ہے۔ اگر ایکسرے پر ہڈی اور جوڑ کی حالت بہت خراب ہو، اس پر وزن ڈالنا اور بہتر کرنا ممکن نہ ہو یا دیگر طریقوں سے آرام نہ آتا ہو خصوصاً گھٹنے کے جوڑ میں ایسا ہو آپریشن کے ذریعے اسے بدلا جا سکتا ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain