ساہیوال (خصوصی رپورٹ) دودہ سہو ہڑپہ میں قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق دربار بابا محمود لنگاہ پر تین جعلی پیروں نے اولاد کے لیے عورتوں کو برہنہ کرکے قبرستان کی قبروں پر نہلانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کر رکھا تھا اور دور دراز اور ملک کے کونے کونے سے اولاد کے خواہشمند بے اولاد خاندان یہاں پہنچ کر عورتوں کو لاتے اور اس عمل کو دہراتے جس پر تھانہ ماموں کانجن کے چک 556گ ب کے فرحت عمران چشتی نے رپورٹ کی کہ قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی ہوتی ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو رنگے ہاتھوں تین جعلی پیروں بابا محمد رمضان، پیر بابا غلام نبی اور پیر محمد فاروق کو گرفتار کر لیا اور تینوں جعلی پیر اس گھناﺅنے دھندے میں مصروف پائے جبکہ 3افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ہڑپہ نے جعلی پیروں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
جعلی پیر گرفتار
قبروں پر بانجھ عورتوں کو الف ننگا کر کے شرمناک ترین کام ، خوفناک خبر نے تھرتھلی مچا دی

