Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گرد ے کی پتھری سے بچاﺅ کی آسان ٹپس

    By Daily Khabrainجولائی 24, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(ویب ڈیسک)خون سے فاسد مادّوں کی صفائی میں گردوں کا کردار بہت اہم ہے لیکن اگر خدانخواستہ کسی کے گردوں میں پتھری ہو جائے تو نہ صرف وہ خود بلکہ اس کے گھر والے اور دوست احباب بھی سخت پریشانی میں ا?جاتے ہیں۔
    اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ سادہ تدابیر اختیار کرکے گردوں کی پتھری سے ہمیشہ کے لیے بچا جا سکتا ہے اور اگر کسی کے گردوں میں پتھری ہو تو وہ ان تدابیر پر عمل کرکے اسے مزید بڑھنے سے روکتے ہوئے اپنے علاج میں سہولت پیدا کر سکتا ہے۔
    اگر ا?پ گردوں کی پتھری سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر روز پورے دن میں 6 سے 8 گلاس پانی پیجیے جو 1.5 لیٹر سے 2 لیٹر یومیہ بنتا ہے۔ وہ افراد جو گردے کی پتھری میں مبتلا ہیں انہیں اس سے زیادہ پانی استعمال کرنا چاہیے جو 3 لیٹر روزانہ یا اس سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے کی پتھری عام طور پر کیلشیم، فاسفیٹ یا ا?گزالیٹ سے بنی ہوتی ہے اور بالعموم غذا کے ذریعے خون میں شامل ہونے والے یہ مادّے پانی میں بخوبی حل ہوجاتے ہیں اس لیے پانی کا زیادہ استعمال انہیں پتھری کی شکل میں جمع ہونے سے باز رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں، پانی کی اضافی مقدار نہ صرف پتھری کے سائز کو قابو میں رکھتی ہے بلکہ ممکنہ طور پر اس کی جسامت بھی کم کرسکتی ہے۔
    جرنل ا?ف دی امریکن سوسائٹی ا?ف نیفرولوجی میں شائع شدہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جو پورے ہفتے میں مجموعی طور پر 3 گھنٹے پیدل چلنے یا ایک گھنٹہ جاگنگ کرنے کے عادی تھے، ان میں گردے کی پتھری کا خطرہ 33 فیصد تک کم تھا۔ اگرچہ اس کی درست وجہ تو معلوم نہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ چہل قدمی، دوڑ اور جسمانی حرکت و مشقت کے نتیجے میں ہمارا جسم غذائی معدنیات کو مختلف انداز سے جذب کرتا ہے جس کی وجہ سے پتھری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
    وہ لوگ جو سافٹ ڈرنکس (خاص کر کولا مشروبات) شوق سے اور خوب پیتے ہیں انہیں ہوشیار ہوجانا چاہیے کیونکہ ان مشروبات میں اضافی شکر کے علاوہ ایسے مادّے بھی شامل ہوتے ہیں جو گردوں میں پتھری کی وجہ بنتے ہیں۔ برگہام اینڈ ویمنز ہاسپٹل میں کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ کولڈ ڈرنک کی ایک بوتل (250 ملی لیٹر) پینے والے افراد میں گردے کی پتھری کا خطرہ کولڈ ڈرنک نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
    دودھ اور دہی، دونوں میں کیلشیم کی مقدار وافر ہوتی ہے اور اسی لیے پہلے طبی ماہرین سمجھتے تھے کہ ان کے استعمال سے گردے کی پتھری ہوسکتی ہے لیکن حالیہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں بلکہ دودھ اور دہی کا روزانہ استعمال نہ صرف گردے کی پتھری ہونے سے روکتا ہے بلکہ اگر پہلے سے پتھری ہو تو یہ اس کی جسامت بھی بڑھنے نہیں دیتے۔ معلوم ہوا ہے کہ دودھ/ دہی میں شامل کیلشیم میں قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ ا?نتوں میں ا?گزالیٹ مادّوں کو جکڑ لیتا ہے اور گردوں تک پہنچنے نہیں دیتا۔
    کلینیکل جرنل ا?ف دی امریکن سوسائٹی ا?ف نیفرولوجی میں شائع شدہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو دن میں کم سے کم ایک کپ کافی پیتے ہیں ان میں گردے کی پتھری کا خطرہ 26 فیصد کم ہوتا ہے۔ کم کیفین والی (ڈی کیفی نیٹڈ) کافی پینے والوں میں یہ خطرہ 16 فیصد کم جبکہ روزانہ کم از کم ایک کپ چائے پینے والے افراد میں گردے کی پتھری کا خطرہ 11 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
    اگر ا?پ کے جسم میں چربی بڑھ رہی ہے، خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کی مقدار زیادہ لیکن ایچ ڈی ایل (مفید کولیسٹرول) کی مقدار کم ہے، اکثر ہائی بلڈ پریشر رہتا ہے اور ا?پ کا جسم بھی گلوکوز کو برتنے میں دشواری کا شکار ہے تو ہوشیار ہوجائیے کیونکہ یہ تمام علامات ”میٹابولک سینڈروم“ کی واضح نشانیاں ہیں جس کا نتیجہ مستقبل قریب میں ہارٹ اٹیک، ذیابیطس اور ناگہانی موت تک کی شکل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اگر مذکورہ علامات میں سے صرف 2 ا?پ میں موجود ہیں تو دیگر افراد کے مقابلے میں ا?پ کو گردے کی پتھری کا خطرہ 54 فیصد زیادہ ہے؛ اور اگر ان میں سے 3 علامات ا?پ اپنے اندر واضح طور پر دیکھ رہے ہیں تو یہ امکان 70 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان تمام شواہد کی روشنی میں ماہرین کا مشورہ ہے کہ میٹابولک سینڈروم پر کڑی نظر رکھی جائے اور اگر ہائی بلڈ پریشر یا وزن میں اضافہ ہونے لگے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرلیا جائے۔
    پروٹین ہماری اہم ترین غذائی ضروریات میں شامل ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہم یہ ضرورت پوری کرنے کے لیے صرف گوشت ہی پر تکیہ کر لیں کیونکہ اس میں پروٹین کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اب یہ بات سامنے ا? چکی ہے کہ حد سے زیادہ غذائی پروٹین کا استعمال بھی گردے کی پتھری بننے اور اس کی جسامت میں اضافے کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اپنی غذا میں گوشت کی مقدار متوازن رکھیے اور سبزیوں، پھلوں اور دالوں پر بھی توجہ دیجیے جبکہ دہی کا استعمال بھی اس حوالے سے مفید رہتا ہے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.