بل گیٹس کی 18سال قبل کی گئی پشینگوئیوں کی سوشل میڈیا پر دھوم،پوری بھی ہوئیں

نیویارک(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے نام سے ہر کوئی واقف ہے۔آئیے آپ کو بل گیٹس کی ان 7پیشگوئیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو انہوں نے 18سال قبل ہی کردی تھیں۔
1۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں لوگ اپنے ہاتھ میں چھوٹے گیجٹس تھام کر سفر کریں گے اور اسی کے ذریعے وہ دوستوں سے بات اور ساتھ نیوز وغیرہ چیک کریں گے۔آج ہم یہ ایجاد سمارٹ فون کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔
2۔پرائیویٹ ویب سائٹس کے ذریعے آ پ دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ بات چیت کرسکیں گے۔ اب لوگ فیس بک کے ذریعے ایسا کرتے ہیں۔
3۔اس کا کہنا تھا کہ سستی ترین چیزوں کی تلاش کے لئے ایک ایسا نظام ہوگا جہاں لوگ بآسانی چیزوں کی قیمتوں کا موازنہ کرکے خریداری کرسکیں گے۔موجودہ دور میں کئی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں مختلف جگہوں پر ملنے والی اشیائ کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔
4۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کمیونٹی دلچسپی پر مشتمل ویب سائٹس ہوں گی جہاں لوگ فاصلوں کی قید سے آزاد ہوکر کمیونٹی پر بات چیت کرسکیں گے۔ Redditاس کی واضح مثال ہے۔
5۔اس کا خیال تھا کہ ایسی ڈیوائسزموجود ہوں گی جن کی مدد سے ہم اپنی ضروریات زندگی کی خریداری میں مدد حاصل کرسکیں گے اور یہ ہمیں بتائیں گی کہ کیا چیز کی ہمیں ضرورت ہے۔ ایمازون ایک اس کی بڑی مثال ہے۔
6۔منصوبہ سازوں کے لئے آسانی ہوگی کہ وہ ویب سائٹ پر جائیں اور اپنی ضروریات بتاتے ہوئے موزوں افراد کا چنا? کرسکیں۔
7۔اس کایہ بھی کہنا تھا کہ لوگ انٹرنیٹ پر جاکر اپنے لئے بہترین نوکری کے مواقع تلاش کرسکیں گے اور اب ایسی سینکڑوں ویب سائٹس ہیں جہاں آپ کو یہ سب مل جاتا ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں گیل بھی شا مل،کالی آندھی کی پو زیشن مضبوط

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج کھیلا جانا ہے اور کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ چھکوں کے بے تاج بادشاہ کرس گیل کو بھی اس میچ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے باعث بھارتی ٹیم میچ سے پہلے ہی حواس باختہ ہو گئی ہے۔کرس گیل ٹی 20 ورلڈکپ 2016ئ کے بعد سے اپنی قومی ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب انہیں اس میچ کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم کرس گیل کو ٹی 20 سکواڈ میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ اس فارمیٹ کے سب سے بہترین بلے باز ہیں اور ٹیم میں ان کی شمولیت سے ٹاپ آرڈر مضبوط ہو گا۔ انہیں اپنے وطن کی سرزمین پر دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔