ویرات کوہلی کی ہنڈیا بیچ چوراہے کس نے پھوڑی ،دیکھئے دلچسپ خبر

لاہور (ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ مدتوں یاد رکھا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔یوں تو اس میچ کے تمام لمحات ہی قابل ذکر ہیں، خواہ وہ محمد عامر کی باﺅلنگ ہو یا محمد حفیظ اور اظہر علی کی عمدہ نصف سنچریاں، لیکن فخر زمان کی سنچری ان سب پر بھاری ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب فخر زمان جہاں بھارتی باﺅلرز کی گیند بازی کا سامنا کر رہے تھے تو دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے منہ سے نکلنے والے ”شعلوں“ کا مقابلہ بھی انہوں نے کچھ اس طرح کیا کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ فخر پاکستان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انتہائی دلچسپ بات بتائی کہ جب وہ اور اظہر علی بیٹنگ کر رہے تھے تو ویرات کوہلی مسلسل یہ بات کہہ رہے تھے کہ ”ارے۔۔۔! ایک وکٹ نکل جائے تو یہ سارے آ?ٹ ہو جائیں گے۔ بس ایک کو نکالو جلدی۔“
لیکن پھر میچ میں جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، پاکستانی بلے بازوں نے تو بھارتی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا مگر بھارتی بلے بازوں نے شائد ویرات کوہلی کی یہ بات پوری کرنے کی ٹھان لی تھی اور ایک وکٹ نکلنے کی دیر تھی، پھر سب ہی آﺅٹ ہوتے چلے گئے اور یوں تاریخ میں بھارت کی بدترین شکست رقم ہو گئی۔

بھابھی کی شاندار کارکردگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لندن (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ویمنز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رااﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ثانیہ مرزا اور ان کے کروشیائی ساتھی کھلاڑی ایوان ڈوجگ نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں جاپانی جوڑی یوسوکے وتانوکی اور ماکوتو نینومیا کو 6-7 اور 2-6 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپینز ہینری کونٹینن اور ہیتھر واٹسن کیساتھ ہو گا۔اسی طرح ویمنز ڈبل ایونٹ میں ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی بیلجئن کھلاڑی کرسٹن فلپکنز نے برطانوی جوڑی نا?می بروڈی اور ہیتھر واٹسن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-6, 6-3 اور 4-6 سے شکست دی۔ دونوں کا کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے سوئٹزر لینڈ کے مارٹن ہنگس اور چینی تائی پی کھلاڑی ینگ جین چن کیساتھ میچ ہو گا۔

کشمیری شہداءکو دفن کرنے سے قبل دودھ کیوں پلایا جاتا ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کشمیری اپنے شہدا کو دودھ پلاتے ہیں اور وہ دودھ شہدا کے حلق سے اتر کر ان کے جسم میں داخل ہو جاتا ہے، یہ روایت اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے اسلامی شعائر اور شہید سے متعلق اسلامی تعلیمات کا تمسخر اڑایا گیا جس کے بعد اسلامی تعلیمات اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے شہید کے زندہ ہونے کی گواہی سچ ثابت کرنے کیلئےکشمیریوں نے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے شہدا کو دودھ پلانے کی رسم شروع کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اب تک ہزاروں شہدا کو دودھ پلایا جا چکا ہے اور برہان وانی شہید اور سبزار شہید کو بھی دودھ پلانے کی یہ رسم ادا کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ میڈیکل سائنس اور صدیوں سے آئے مشاہدہ کے مطابق جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے جسم میں کسی بھی قسم کی غذا داخل نہیں ہو سکتی مگر کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے جو پہلے شہدا کا تمسخر اور ان کی بے حرمتی کرتی رہی جب دودھ پلائی کی رسم دیکھی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ شہدا کو پلایا جانے والا دودھ ان کے حلق سے با آسانی اتر رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شہید دودھ پی رہا ہے۔ برہان وانی شہید اور سبزار شہید کو بھی دودھ پلانے کی یہ رسم ادا کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ میڈیکل سائنس اور صدیوں سے آئے مشاہدہ کے مطابق جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے جسم میں کسی بھی قسم کی غذا داخل نہیں ہو سکتی مگر کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے جو پہلے شہدا کا تمسخر اور ان کی بے حرمتی کرتی رہی جب دودھ پلائی کی رسم دیکھی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ شہدا کو پلایا جانے والا دودھ ان کے حلق سے با آسانی اتر رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شہید دودھ پی رہا ہے۔

شائقین فٹبال کے لئے بڑی خبر آگئی ، میچ 5 بجے شروع

لاہور(ویب ڈیسک)شائقین فٹبالر کے لئے بڑی خبر آگئی لاہور میں رونالڈینو سیون اور گگزسیون کے مابین نمائشی میچ دیکھنے والوں کے لئے فورٹریس اسٹیڈیم کے گیٹ 2بجے کھولے جائیں گے ، انتظامیہ کی شائقین کوقومی شناختی کارڈ ساتھ لانےکی ہدایت کر دی جبکہ شائقین کو مکمل تلاشی کے بعد شٹل بسیں داخلی راستوں سے اسٹیڈیم تک لیجائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق رونالڈینو سیون اور گیز سیون کے مابین نمائشی میچ آ ج فوٹریس اسٹیڈیم میں شام 5بجے ہوگاجس میں غیر ملکی مایہ ناز فٹبالر ز اور پاکستانی فٹبالر کھیل پیش کرینگے ۔فوٹریس اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کے لئے دوپہر 2بجے کھول دیئے جائینگے جبکہ شہریوں کو انتظامیہ نے شہریوں سے شناختی کارڈ ہمراہ لانیکی ہدایت کی گئی ہے .واضح رہے کہ رونالڈینو سیون اور گیز سیون کے مابین نمائشی میچ گزشتہ روز کراچی میں کھیلا گیا جس میں رونالڈینو سیون کو 2-1سے برتری حاصل ہے ۔

عمران خان کیخلاف سیتا وائٹ کیس اچھالنے کا ٹاسک کس کو ملا ، دیکھئے زبردست انکشاف

اسلام آباد (آن لا ئن) حکومت نے پاناما کیس میں عدالت عظمی کا فیصلہ آنے سے قبل ہی جارحانہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا ساتھ ہی حکومتی وزراءکی جانب سے جے آئی ٹی میں شامل دو مقتدر اداروں کے نمائندوں پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کے ذاتی معاملات کو میڈیا اور عوام میں اچھالا جائے گا اس کے لئے ٹاسک وزیرا عظم نواز شریف نے اپنے اتحادی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دے دیا ہے جو کہ سیتا وائٹ کیس کو دوبارہ اچھالیں گے اور ٹیریان کے معاملے پر عمران خان کو نااہل کروانے کے لئے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور قومی اسمبلی میں رٹ اور ریفرنس دائر کیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کو ایک اور مشاورتی سیاسی اجلاس ہوا جس میں سینئرو فاقی وزراءخواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق اور احسن اقبال سمیت بعض آئینی اور قانونی ماہرین نے شرکت کی اور اس اجلاس میں بعض اہم فیصلے کئے گئے ہیں جس کے تحت اب حکومت جارحانہ رویہ اختیار کرے گی، اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے گی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تمام کارروائی کو بھی جانبدار قرار دیا گیا اسی لئے وزراءنے ہفتہ کی شام پریس کانفرنس میں جے آئی ٹی پر کڑی تنقید کی اور واضح کر دیا کہ انھیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، وزیرا عظم نواز شریف کا ذرائع کے مطابق کہنا تھا کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے جے آئی ٹی میں گئے مگر اب انھیں لگ رہا ہے کہ ان کے خاندان کا احتساب نہیں بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے۔

اہم اجلاس میں سب ایک بنچ پر ، صدر بھی مان گئے

ہیمبرگ(این این آئی)جی ٹوئنٹی اجلاس کے شرکاءنے عالمی دہشتگردی کے خاتمے اورفنڈنگ روکنے پر اتفاق کیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ممبر ممالک نے عالمی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔اعلامیے میں ممبر ممالک نے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو آسان بنانے پر اتفاق کیا۔جی 20کے رکن ممالک نے دہشت گردی کے خلاف ردعمل کو مزید موثر بنانے، داعش، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔رکن ممالک نے زوردیا کہ سفری اور امیگریشن کے قوانین میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔ جی ٹوئنٹی کی دو روزہ سربراہی کانفرنس کے پہلے روز سمٹ میں شریک اکثر عالمی رہنماو¿ں نے بین الاقوامی سطح پر آزادانہ اور منصفانہ تجارت کی ضرورت سے اتفاق کیا۔اس سربراہی کانفرنس کے پہلے روز کے اختتام پر جرمن چانسلر اور اس اجتماع کی میزبان رہنما انگیلا میرکل نے کہا کہ پہلے دن دنیا کی ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پر کھڑی معیشتوں کے بیس میں سے اکثر رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ عالمی سطح پر تجارت کو زیادہ آزادانہ اور منصفانہ خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔پہلے دن کی کارروائی کے اختتام پر جرمن چانسلر میرکل نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ اکثر رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ عالمی تجارت زیادہ آزادانہ اور منصفانہ ہونی چاہیے۔ اچانسلر میرکل نے مزید کہا کہ سمٹ کے چند شرکا نے اختلافی رائے کا اظہار بھی کیا اور اس حوالے سے اختلاف رائے کو اتفاق رائے میں بدلنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ امریکا اور روس نے شام میںاتوارسے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہاہے کہ جرمنی میں کل سے شروع ہونے والے ’جی 20‘ اجلاس کے موقع پر شام میں جنگ بندی کا اعلان صدر ولادی میر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی ملاقات میں کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے حاشیے پر پہلی ملاقات ہوئی ۔ٹرمپ نے پوتن سے کہاکہ پ سے ملنا اعزاز کی بات ہے،’ جس کے جواب میں پوتن نے کہاکہ مجھے آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔سوا دو گھنٹے پر محیط ملاقات کے بعد فریقین نے ان موضوعات کی فہرست دی جن پر بات ہوئی۔ ان میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت بھی شامل ہے۔ملاقات کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان شام میں جنگ بندی کے معاملے پر ‘ٹھوس’ بات ہوئی، اور صدر ٹرمپ نے صدر پوتن پر کئی مواقع پر دباو¿ ڈالا۔

اسلام آباد میں چوہے اور بلی کاکھیل ، سراج الحق کا اشارہ کس کی جانب ہے ؟؟؟

لاہور (وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس حکمرانوں کیلئے خدا کی جانب سے بے آواز لاٹھی ہے ۔ کوئی بھی قانون اور احتساب سے بالاتر نہیں۔ نوازشریف ایک حاضری لگوا کر مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ چاہتے ہیں جے آئی ٹی کی رپورٹس لفافوں میں بند نہیں ہونی چاہئیںبلکہ عوام کے سامنے آنا چاہیے کیونکہ بند لفافوں سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں تقریر کر کے جھوٹ بولا۔ ہم احتساب چاہتے ہیں مارشل لانہیں۔ ایوب خان کے دور میں بھی یہی جاگیردار تھے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے فیصلے سے ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی، بعض لوگ چاہتے ہیں ایک بار پھر اسلام آباد میں چوہے اور بلی کا کھیل شروع ہو جائے مگر ہم چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔ مخصوص لابی نے جمہوریت اور سیاست کو یرغمال بنا یا ہوا ہے۔خاتون وزیر اعظم بن سکتی ہے تو عدالت میں بھی حاضر ہو سکتی ہے۔کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دینا مودی کی سازش ہے، قوم کا آزادی کیلئے جدوجہد کرنا دہشتگردی نہیں۔مولانا سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کے خلاف آئے گا ۔ 250خاندان روز اول سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔ اب نہیں تو کبھی نہیں، اگر اب احتساب نہ ہوا تو کبھی نہیں ہو گا۔ ہم کسی کی دشمنی میں نہیں بلکہ قوم کی محبت میں یہ بات کرتے ہیں۔کرپشن کی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاناما میں ملوث افراد کا احتساب نہ ہواتو عوامی عدالت میں جائیں گے۔ جھوٹ اور سود کا نظام جب تک قائم ہے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ سودی نظام کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے۔ ووٹ کی طاقت سے مستقبل کو روشن بنایا جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاناما لیکس میں 600سے زائد خاندانوں کے نام آئے مگر ابھی ایک خاندان کا ہی احتساب ہو رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ جن جن کے نام آئے سب کا احتساب ہو۔جے آئی ٹی پر مٹھائی نواز لیگ نے بانٹی، اب فیصلے بھی قبول کریں۔

مودی کی اسلام دشمنی ، فیس بک ، یو ٹیوب سے برہان وانی کی پوسٹیں ہٹا دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کے اثر و رسوخ اور فیس بک انتظامیہ کی دہری پالیسی کے مرہون منت فیس بک نے برہان وانی کی پوسٹس ہٹا دی ہیں جبکہ پاکستان میں بھی متعدد صارفین کے اکاو¿نٹس بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ یہی نہیں، یوٹیوب سے بھی برہان وانی سے متعلق ویڈیوز بلاک ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

سپہ سالار نے برہان وانی بارے وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی

راولپنڈی (بیورورپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے برہان وانی سمیت دیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہفتہ کے روز آئی ایس پی آر ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر شہید ہونے والے برہان وانی کی برسی کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست کے جبر کے خلاف کشمیریوں کی قربانیاں انکی سوچ کی عکاس ہےں ایک دن ضرور آئے گا جب برہان وانی جیسے دیگر کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا،برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔برہان وانی کی شہادت عالمی برادری اور اور قوتوں کو بھی متوجہ کر تی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے آنکھیں نہیں چرا سکتے۔پاکستان اور کشمیریوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے مصیبت کے ان لمحوں میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے احترام پر مجبور کرنا عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے۔ ایک سال پہلے اس جوانسال شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے لہو سے جو چراغ روشن کیا، اس سے آج پوری وادی میں چراغاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہادت نے اس حقیقت کو آخری درجے میں ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا۔بھارت کو یہ حقیقت بھی سمجھ لینی چاہیے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی یہ تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کشمیر کی آزادی کے جوان شہید برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی نے اپنی زندگی آزادی کے کاز پر قربان کرکے کشمیریوں کے مقصد کو دنیا بھر میں ایک نئی پہچان دی اور کشمیری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بنے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی۔بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد نسل در نسل جاری ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے یہ بات سماجی رابطے کی سائیٹ پر برہان وانی کی قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر پر بھارتی جبروتسلط اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی تحریک حقِ خودارادیت دبائی نہیں جاسکتی۔اقوام متحدہ کشمیریوں کی تحریک خود ارادیت کو تسلیم کر چکی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اس تحریک حق خود ارادیت میں ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ برہان وانی وہ مجاہد ہے جو کشمیر کاز کے لئے بھارتی افواج سے لڑا۔برہان وانی نے کشمیری نوجوانوں کو ساتھ ملایا۔تحریک آزادی کشمیر میں دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قومیں مقاصد کے لئے قربانیاں دیتی ہیںدعا ہے کشمیریوں کی قربانیوں کا مثبت نتیجہ نکلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نوجوان کشمیری حریت راہنما برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے کشمیریوں کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایک عظیم مجاہد ہے جس نے کشمیر کاز کے لئے اپنی جان قربان کی۔ برہان وانی نے کشمیری نوجوانوں کوآزادی کی تحریک میں اپنے ساتھ ملایا۔برہان وانی ،ان کے بھائی مظفر وانی تحریک کے دیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اللہ ان شہداءکے درجات بلند کرے۔

پانامہ کیس بارے علامہ طاہر القادری کا دھماکے دار اعلان

لاہور (وقائع نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی میں اب تک جو کچھ ہوا ہے اس کی بنیاد پر میرا تجزیہ ہے کہ کچھ نہیں ہوگا اور میں اپنے اس تجزےے پر خوش نہیں ہوں ۔موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمارے 100 لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا ہے ۔14 بے گناہوں کی لاشیں گرائی ہیں ۔یہ حکمران عوامی تحریک کے کارکنوں کے قاتل ہیں ،ہم سے بڑھ کر کس کو خوشی ہو گی کہ انہیں پھانسی لگے،یہ جیل جائیں ،یہ نا اہل ہوں مگر موجودہ حالات یہ ہیںکہ سب کچھ خریدا جا چکا ہے ۔ یہ سب ڈرامہ اور قوم کےساتھ بھونڈا مذاق ہو رہا ہے اس میں سے کچھ بھی نہیں نکلے گا ۔صرف ن لیگ کی الیکشن کمپیئن کا ایجنڈا اور اسکا منشور تیار ہو رہا ہے ۔جے آئی ٹی میں پیش ہونیوالے کرداروں کو دینے کےلئے طہارت کے سر ٹیفکیٹ تیار ہو چکے ہیں،جس جس کو بری کرنا ہو گا اس اس کو طہارت کا سر ٹیفکیٹ دے کر بری کر دیا جائے گا۔جو لوگ سٹیک ہولڈر نہیں ہیں انکے اوپر کیچڑ ڈال دیا جائیگا تا کہ باغبان بھی خوش رہے اور صیاد بھی شاد رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی فرشتوں کی طرح بندکمرے میں بیٹھی ہے نہ ان کی کسی نے شکل دیکھی ہے اور نہ وہ کسی سے بات کرتے ہیں۔ بند کمرے میں بیانات ہوتے ہیں جونہ کسی نے سنے ہیں نہ دیکھے ہیں۔مخالف فریق اندر جا سکتا ہے نہ کسی کے وکیل اور نہ ہی میڈیا والوں کو اندر جانے کی اجازت ہے۔جے آئی ٹی ممبران اپنی زبان سے کسی کو کچھ نہیں بتاتے،اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ پیش ہونے والا اندر آرام کرتا ہے یا اسکے لئے ڈنر سرو کیا جاتا ہے۔جے آئی ٹی میں پیش ہونیوالے تین چار گھنٹے کے بعد باہر آتے ہیںجو سکرپٹ پہلے سے لکھا ہوا ہوتا ہے اس کے مطابق بیان دیتے ہیں ،یکطرفہ گفتگو ہوتی ہے اور میڈیا والوں کو سوال کرنے کی اجازت بھی نہیں ملتی۔ یہ سب ایک ڈرامہ ہو رہا ہے اور پوری قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ جن لوگوں نے کل کو آنے والے فیصلے کے خلاف چیخنا، اعتراض کرنا اور بولنا تھا انکا مکو ٹھپ دیا گیا ہے۔