دبئی روانہ

کراچی (این این آئی) آصف علی زرداری علیل ہوگئے ہیں۔ وہ طبی معائنہ کرانے کے لیے ہفتہ کو دبئی روانہ ہوگئے جہاں ڈاکٹرز ان کا تفصیلی طبی معائنہ کریں گے۔ آصف علی زرداری کے دبئی سے لندن روانگی کے بھی امکانات ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری عید الفطر سے قبل نواب شاہ پہنچے تھے اور انہوںنے عید سے اب تک نواب شاہ میں قیام کیا اور اپنی سیاسی مصروفیات جاری رکھیں۔ نواب شاہ میں قیام کے دروان انہوںنے اطراف کے علاقوں کا دورہ بھی کیا اور پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ آصف علی زرداری مسلسل سیاسی مصروفیات کی وجہ سے علیل ہوگئے اور ان کا بلڈپریشر اور شوگر نارمل نہیں جس کی وجہ سے ان چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد وہ اپنا تفصیلی طبی معائنہ کرانے کے لیے دبئی چلے گئے ہیں۔ دبئی میں قیام کے دوران آصف علی زرداری کے معالجین ان کا معائنہ کریں گے جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ دبئی سے لندن روانہ ہوجائیں۔

آج مادر ملت کی 50 ویں برسی

اسلا م آ با د (آن لائن) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی50ویں برسی آ ج اتوار کو منائی جائے گی وہ 9جولائی 1967ءکو انتقال کر گئی تھیں ۔ مادر ملت کی برسی کے حوالے سے ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیںواضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ءکو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

جے آئی ٹی کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ، جان کر آپ بھی حیران ہونگے

لاہور (ویب ڈیسک) واجد ضیائ نے یوکے میں جے آئی ٹی کیلئے پی ٹی آئی کے طرفدار اپنے کزن کی خدمات حاصل کرکے اقربائ پروری اور کرپشن کی نئی مثال قائم کر دی، موصوف کو وزیراعظم نوازشریف اور اِن کی خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، واجد ضیائ نے پاکستانی ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال کرکے اپنے کزن اختر ریاض کی خدمات حاصل کیں اس کا آج ہی انکشاف ہوا ہے۔اختر ریاض ریاض کوئسٹ سولیکیٹر کے نام سے ایک کمپنی کے مالک ہیں جن سے ہزاروں پونڈ کی ادائیگی سے بے معنی خطوط لکھوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے یہ جے آئی ٹی کے کچھ اہم ممبران کی تنگ نظری کی واضح مثال ہے کہ اختر راجہ اور ان کی اہلیہ دونوں پاکستان تحریک انصاف کے متحرک ممبرز ہیں اور اس حقائق سے واجد ضیائ باخوبی واقف ہیں۔ جے آئی ٹی کے ذرائع سے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اختر راجہ کو واجد ضیائ کی خصوصی ہدایات پر ہائر کیا گیا ہے، واجد ضیائ نے جے آئی ٹی ممبرز کوبتایا کہ انکا کزن قابل اعتماد شخص ہے اور اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتیں رکھتا ہے، لیکن واجد ضیا نے جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ کو نہیں بتایا کہ اختر راجہ، کوئسٹ سولیکرز (براڈ گیٹ ٹاور، 20 پریمروس سٹریٹ، لندن، EC2A 2EW) کے واحد پریکٹیشنر ہیں اور ان کی فرم کی قانونی تحقیقات میں کوئی مہارت نہیں ہے، حساس اہم پروفائل کے معاملات میں مالی اور پیچیدہ دائرہ کارکے قوانین پر بھی کوئی دسترس نہیں رکھتے. ایک جے آئی ٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ واجد ضیا نے واضح طور پر اپنے کزن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ جے آئی ٹی کی جانب سے برطانیہ میں مختلف اداروں کو نواز شریف کے بچوں کے حوالے سے خطوط لکھ سکیں۔ اختر راجہ ماضی میں دہشت گردی کے معاملات کو ڈیل کرتے رہے ہیںاور مالی یا منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں رکھتے تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اختر راجہ اور واجد ضیائ کے فرسٹ کزن ہیں اور دونوں اصل میں مری،راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں. اختر راجہ کو واجد ضیائ کے انکل نے گود لیا تھا کیونکہ واجد ضیائ کے انکل کی اپنی اولاد نہیں تھی، معلوم ہوا ہے کہ اختر راجہ کم عمری میں ہی یوکے شفٹ ہو گئے تھے، ا±نہوں نے اپنی اور واجد ضیائ کی مشترکہ کزن سے شادی کر رکھی ہے۔واجد ضیائ اور اختر ریاض راجہ کے مشترکہ کزن نے انکشاف کیا ہے کہ اختر راجہ تحریک انصاف کے متحرک ممبر ہیں اور تحریک انصاف کے زیراہتمام تقریبات میں شرکت بھی کرتے رہتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) مخالف خطاب بھی کرتے ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ پی ٹی آئی کیلئے فنڈز ریزنگ بھی کرتی رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہی ہیں، مگر بتایا گیا ہے متحرمہ نے اپنے شوہر کے جے آئی ٹی سے رابطے کے فوراً بعد اپنا فیس بک اکاو¿نٹ غیرفعال کر دیا ہے۔ یہ واضح نہیں اختر راجہ کے پی ٹی آئی سے سیاسی لگاو¿ کی خبر جے آئی ٹی کے باقی ممبران کو ہے یا نہیں مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ واجد ضیائ اختر راجہ کی پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی سے بالکل آگاہ ہیں۔

برہان وانی کی پہلی برسی پر جگہ جگہ بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج ، سورماﺅں کی فائرنگ

سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے برہان مظفر وانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پرکنٹرول لائن کے دونوں اطراف شہید کو پوری قوم نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر پوری وادی میں کاروبار زندگی معطل رہا، جبکہ فوج نے کشمیریوں کو شہید کی برسی منانے اور احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، قرآن خوانی کرنے اور تعزیتی تقریب کے انعقاد کی بھی اجازت نہیں،ترال کے علاقے میں شہید برہان وانی کی قبر تک کو سیل کردیا گیا ، قابض افواج نے کشمیریوں کو مظاہرہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دیدی تاہم پلوامہ میں سیکڑوں نوجوان کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے اور اکٹھے ہوکر برہان وانی کی قبر تک مارچ کرنے کی کوشش کی،بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس کے جواب میں نہتے نوجوانوں نے پتھرا ﺅکیا، جھڑپوں میں متعدد نوجوان زخمی ہوگئے ،دوسری جانب ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں کیپٹن سمیت 3 فوجی زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو برہان مظفر وانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف شہید کو پوری قوم نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کردی ہیں اور سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں سے ڈر کا یہ عالم ہے کہ 21 ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر پوری وادی میں کاروبار زندگی بند رہا جب کہ فوج نے کشمیریوں کو شہید کی برسی منانے اور احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، یہاں تک کہ قرآن خوانی کرنے اور تعزیتی تقریب کے انعقاد کی بھی اجازت نہیں۔ترال کے علاقے میں شہید برہان وانی کی قبر تک کو سیل کردیا گیا ہے اور قابض افواج نے کشمیریوں کو مظاہرہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی ہے تاہم ترال کے علاقے پلوامہ میں سیکڑوں نوجوان کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے اور اکٹھے ہوکر برہان وانی کی قبر تک مارچ کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس کے جواب میں نہتے نوجوانوں نے پتھرا کیا۔ جھڑپیں مسلسل جاری ہیں جن میں متعدد نوجوان زخمی ہوگئے ۔ادھر ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں کیپٹن سمیت 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں نے حاجن کے علاقے میں گھات لگاکر بھارتی فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد بھارتی فون نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی حکومت ایک کیمیائی بدبو بم استعمال کرنے پر غور کررہی ہے جو پھٹنے کے بعد دھواں اور ناقابل برداشت بدبو خارج کرے گا۔برہان مظفر وانی نے کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے لیے بندوق کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار پھرپور انداز میں استعمال کیا، شہید نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور جابر افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے دیگر نوجوانوں کو مسلح جدوجہد پر آمادہ کیا۔ برہان مظفر وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نیا انداز اور روپ دیا جواب میں بھارتی افواج نے بھی بربریت کی انتہا کر تے ہوئے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن سمیت خطرناک اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا۔ ایک سال کے دوران بھارتی افواج نے 200 سے زاہد بے گناہ کشمیریوں کو شہید جبکہ 18000 ہزار کو زخمی کیا۔ پیلٹ گن کے استعمال سے ایک سو افراد مکمل نابینا 200 نوجوانوں کو ایک انکھ سے محروم کر دیا گیا۔ عصمت دری اور چادر و چار دیواری کی پامالی کی بھی ہزاروں وارداتیں کی گئیں۔ برہان مظفر وانی کے پہلے یوم شہادت پر پوری کشمیری قوم نے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ حصول آزادی تک تحریک جاری رہے گی۔ دوسری طرف مقبوضہ وادی میں کرفیو، نظر بندیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سروس بھی معطل ہے، جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا گلا دبا دیا گیا ہے۔واضح رہے 22 سال کی عمر میں وطن کی آزادی کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والا برہان وانی کشمیر میں جاری تحریک کی نئی شمع روشن کر گیا، وانی کے جنازے پر شرو ع ہونے والا مظاہروں کا سلسلہ ایک سال بعد بھی نہ تھما، بچے، بڑے، خواتین اور بزرگ سب وانی کی شہادت کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور 69 سال سے وادی پر قابض بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارت نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور 100 سے زائد کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو بصارت سے محروم کر دیا، ابھی توایک سال ہوا ہے، بھارتی فوج کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کی آزادی تک یہ احتجاج تھمنے والانہیں۔یاد رہے برہان وانی نے پلواما کے علاقے ترال میں ایک اعلی تعلیم یافتہ گھرانے میں آنکھ کھولی، برہان کے والد مظفر احمد وانی ایک سرکاری سکول میں پرنسپل جبکہ والدہ میمونہ مظفر پوسٹ گریجوایٹ آف سائنس ہیں، برہان وانی خود بھی ایک ہونہار طالبعلم تھا جس نے صرف 15 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے، برہان وانی سماجی میڈیا پر کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک آئیڈل جبکہ قابض فوج کی آنکھ کا کانٹا بن چکا تھا، 21 سال کی عمر میں برہان وانی نے ایک ویڈیو میں کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف مسلح جدوجہد کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ آٹھ جولائی کو ترال میں جعلی مقابلے میں برہان وانی کو شہید کردیا گیا، برہان وانی کے بڑے بھائی خالد مظفر وانی کو بھارتی فوج نے 2013 میں شہید کر دیا تھا، وہ پولیٹکل سائنس کے طالب علم تھے۔

عوامی ترقی کس کو گوارہ نہیں ، وزیراعلیٰ نے دل کی بات کہہ دی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ملک معاشی طور پر مضبوط ہو ا ہے اورروشن پاکستان کی جانب تےزی سے سفر جاری ہے – مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے شفافےت،معےار اور رفتار سے منصوبے مکمل کرنے کے نئے رےکارڈ بنائے ہےں ۔ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے -ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمران ہیں جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیاجبکہ دوسری طرف دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی – دھرنا گروپ کی ہٹ دھرمی نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کےا ہے ۔ دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اورفلاح کسی صورت گوارا نہےں۔مخالف سیاسی عناصر خائف ہیں کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی- انہوںنے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام کو کھوکھلے نعروں یا تقریروں سے نہیں بہلایا جا سکتا – میرا پختہ یقین ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کےساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے – وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے – بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائینگے اور پاکستان آگے بڑھتا جائے گا-افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیںاوروزےراعظم محمد نوازشرےف نے پاکستان کے عوام کے ساتھ کےے گئے ہر وعدے کی لاج رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خےالات کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی مولانامحمد رحمت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ،جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا گھر ہے اور خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب ایک لڑی میں پروئی ہوئی چار اکائیاں ہیں اور چاروں صوبوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب میں بسنے والے پختون، بلوچ، سندھی اور کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز سے اٹھایا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کی خود حق ارادیت کی تحریک میں تیزی آئی ہے۔ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس (Mrs.Martine Dorance) نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فرانسیسی سفیرنے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جس تیزرفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں-انہوںنے کہاکہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےر قےادت مےں پنجاب نے غےر معمولی ترقی کی ہے اوران کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فرانس پاکستان کے سا تھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے-فرانس پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورفرانس کے درمےان بہترےن دوستانہ تعلقات موجود ہےں اوردونوں ملکوں کے مابےن معاشی ،تجارتی اوردےگر شعبو ںمےں تعلقات کو پائےدار بنےادوں پر فروغ دےنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ تجارتی وفود کے زےادہ سے زےادہ تبادلوں سے دو طرفہ تجارت مےں اضافہ ممکن ہے۔فرانس کو متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول،واٹر اےنڈ سےنی ٹےشن اور اےگروبےسڈ انڈسٹری کے شعبوں مےں خاص مہارت حاصل ہے اوراس ضمن میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں سرماےہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے اور فرانس کے سرماےہ کار پنجاب مےں سرماےہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہےں ۔سرماےہ کاروںکوہر ممکن سہولتےں فراہم کرےں گے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4برس میں شفافیت کو فروغ دےا گیا ہے-ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے- ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں اور دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں اور دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں – پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر چکی ہے -سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوںکے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم پاکستان کی پہچان اوراثاثہ تھے اورانہوںنے خدمت خلق کی عظےم بنےاد ڈالی اورزندگی بھر انسانےت کی خدمت کرکے اےک نےاباب رقم کےا، میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ عبدالستار ایدھی کی شخصیت اور ان کے کاموں سے انسپائریشن حاصل کی ہے۔ عبدالستار ایدھی نے مجھے غریب آدمی کے ساتھ کھڑاہونا اور اس کی مدد کرنا سکھایا ہے۔ عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ عبدالستار ایدھی ایک جذبے، ایک احساس اور طرز فکر کا نام ہے اور اس طرز فکر کی بنیادیں خلق خدا کی بے لوث خدمت پر استوار ہیں۔ ہمیں سیاست، حکومت اور انتظامیہ سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اسی جذبے اور اسی طرز فکر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج،ملتان کے 3پروفیسرزکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلی نے جاں بحق ہونے والے پروفیسرزکے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے-وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے پروفیسرکو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں- وزیراعلی نے حادثے کے بارے میںانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے-

پارک لین لندن فلیٹس کی منی ٹریل ، اہم سراغ

اسلام آباد (آن لائن)شریف خاندان کے پارک لین لندن فلیٹس کی منی ٹریل بھی مل گئی پاکستان سے رقوم کی منتقلی سے لے کر پارک لین فلیٹس کی خریداری کب ،کیسے اور کن اکاونٹس اور آف شور کمپنیوں وایجنٹس کے ذریعے بھیجی گئیں،سب تفصیلات سامنے آگئیں جس سے قطری خط اور التوفیق انویسٹمنٹ کے سینئر عہدیدار کے بیان حلفی کا غلط ہونا ثابت ہوتا ہے ۔سماجی میڈیا کی ویب سائٹ تہلکہ ڈاٹ کام نے دعوی کیا ہے کہ منی ٹریل سامنے آنے سے شریف خاندان کے تمام دعووں کی نفی ہو گئی ہے۔ دستاویزی ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح وزیر اعظم کے فرنٹ مین جاوید کیانی نے سلمان ضیائ نامی شخص کے نام پر حبیب بینک اے جی زیورخ کی لاہور میں واقع برانچ میں جعلی اکاونٹ کھلوایا جس میں جاوید کیانی ، مختلف افراد اور ٹریولر چیکس کے ذریعے مقامی اور بیرون ملک مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 2.08ملین ڈالر رقوم جمع کروائیں۔جن میں مجموعی طور پر ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی رقم نواز شریف کی ملکیتی آف شور کمپنی شیمروک کنسلٹنگ کارپوریشن کے Lloyds Bank Plc Stock Exchange Branch,Londonمیں 3مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے جمع کر وائی گئی۔جن کی تفصیلات یہ ہیں۔ 3جنوری 1993:1لاکھ 5ہزار ڈالر، 6جنوری 1993 1لاکھ 50ہزار ڈالر،1فروری 1993:95ہزار ڈالر، دستاویزات کے مطابق پارک لین کے فلیٹس اور دیگر غیر ملکی جائیدادوں کے ذریعے شریف خاندان نے 15مئی 1992کو آف شور کمپنی شیمروک کنسلٹنگ کارپوریشن رجسٹرڈ کروائی۔جس کو سلمان ضیائ نامی شخص کے جعلی اکاونٹس کے ذریعے پاکستان سے بھاری رقوم کی منتقلی کی گئی۔ جن آف شور کمپنیوں کے ذریعے پارک لین کے فلیٹس لیئے گئے ان کی رجسٹریشن بھی نیسکول لمیٹڈ 27جنوری 1993اور نیلسن انٹرپرائزز لمٹیڈ کی رجسٹریشن 14اپریل 1994کو کروائی گئی اور ان رقوم سے یکم جون 1993 کوپہلا فلیٹ نمبر 17خریدا گیا۔اس طرح 31جولائی 1995 کو فلیٹ نمبر 16اور16Aخریدا گیا۔جبکہ 23جولائی 1996 کو فلیٹ نمبر 17A خریدا گیا۔ان دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جعلی اکاونٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقلی ، ملزمان کا خود کو چھپانے کیلئے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں تاکہ خریدنے والے کا پتہ نہ چل سکے ۔

کراچی کا پی ایس 114 ، پولنگ جاری

کراچی (این این آئی)کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں (آج) اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب نے ماضی کے دشمنوں کو دوستوں اور دوستوں کو دشمنوں میں تبدیل کردیا ہے ۔1992سے ایک دوسرے کا نام تک نہ لینے والے آفاق احمد اور فاروق ستار مہاجر ووٹ کے حصول کے لیے ایک پیج پر آگئے ہیں ۔سربراہ مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت نے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار متحد ہ (لندن)کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے ۔کراچی میں موجود تمام لسانی اکائیوں کی نمائندگی کرنے والے پی ایس 114سے کامیابی کو تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا محور بنالیا ہے اورخصوصی طور پر اس حلقے کا نتیجہ ایم کیو ایم پاکستان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا ۔ادھرسینیٹر سعید غنی کی نامزدگی اس بات کا اشارہ کررہی ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت مستقبل میں ان کسی اہم عہدے پر فائز کرناچاہتی ہے اس لیے ان کی کامیابی کے لیے تمام کاوشیں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے اتوار کو ہونے والے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم (پاکستان ) کے امیدوار کامران ٹیسوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ 1992 ءکے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ پہلی بار ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں ، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے نہ صرف ایم کی وایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ مہاجر عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا ووٹ تقسیم نہ کریں اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری کا کامیاب بنائیں ۔ آفاق احمد کے مذکورہ اعلان نے انتخابی صورت حال کو یکسر تبدیل کردیا ہے اورایم کیو ایم (پاکستان)کے امیدوار کامران ٹیسور ی پوزیشن کافی بہتر ہوگئی ہے ورنہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی اور پاکستان تحریک انصاف کے انجینئر نجیب ہارون کو مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا ۔

جے آئی ٹی کا کام مکمل ، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش ہو گی

اسلام آباد(آن لائن) پاناما تحقیقات کا آج آخری دن ، جے آئی ٹی کل اپنی رپورٹ سپریم کور ٹ میں جمع کرائے گی۔ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کو اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔ قطری شہزادے کی ٹال مٹول کے باعث بیان تاحال ریکارڈ نہ کیا جا سکا۔ تفصیلا ت کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کو رٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کو فراہم کیا گیا وقت آج ختم ہو گیا ہے ۔ کل 10جولائی بروز پیر جے آئی ٹی اپنی 63روزہ رپورٹ سپریم کور ٹ کے حوالے کر ے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاناما کیس میں شریف خاندان نے جے آئی ٹی میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ اضافی دستاویزات منی ٹریل کے ثبوت کے طور جمع کرائی گئی ہیں۔اضافی دستاویزات میں العزیزیہ اسٹیل کمپنی جدہ کا ایک چیک بھی شامل ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزارسعودی ریال ہے۔ سعودی ہولانڈی بینک کے چیک پر 22 مارچ 2005 کی تاریخ درج ہے۔دبئی میں الثانی خاندان سے بزنس پارٹنرشپ سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب قطری شہزادے کی جانب سے مسلسل جے آئی ٹی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہ کرنے اور ٹال مٹول کے باعث تاحال ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔ آج آخری دن تک شہزادہ حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں جے آئی ٹی اس کے بغیر ہی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے کر دے گی۔ اس حوالے سے جے آئی ٹی قطری شہزادے کو پہلے ہی خط کے ذریعے آگاہ کر چکی ہے کہ ان کا بیان نہ ہونے کے اثرات ان کے سپریم کور ٹ میں پیش کردہ خطوط پر ہوں گے۔ گذشتہ روز ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوا،جس میں جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کی جانب سے بھجوائے گئے چوتھے جواب کا جائزہ لیا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی سفارتخانے آ کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اب تک قلمبند کیے گئے بیانات، فراہم کردہ دستاویزات اور ریکارڈ کی روشنی میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے تحقیقاتی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ 10 جولائی تک جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

تصویر لیک کرنے والے کا نام بتا دیں ، کوئی اعتراض نہیں

اسلام آباد(اے این این) وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر حسین نوازکی تصویر لیک ہونے کے حوالے سپریم کورٹ کو جواب جمع کرادیا ۔ جے آئی ٹی میں اپنی تصویر لیک ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں حسین نوازنے7جون کو درخواست جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ 5 جون سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس تصویر کو لیک کرنے میں جے آئی ٹی ملوث ہے کیوں کہ جے آئی ٹی کی عمارت کی تمام سیکیورٹی متعلقہ ادارے کے ذمے ہے لہذا ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے تصویر لیک ہونے کے حوالے سے جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا تھا، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جو جواب جمع کرایا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ تصویر لیک کرنے والے شخص کو ادارے نے اسے دوبارہ اس کے محکمے میں بھیج دیا جبکہ ذمہ دار شخص کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کیا تھا کہ جے آئی ٹی نے جس شخص کو تصویر لیک کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اس کا نام عوامی سطح پر ظاہر کردیا جائے یا نہیں۔ جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو تصویر لیک کرنے والے شخص کا نام پبلک کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لہذا متعلقہ شخص اور اس کے ادارے کا نام ظاہر کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

حکومتی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر حملے کا ٹریلر ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو سے خصوصی گفتگومیں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں قطری شہزادے کا دوبار خط آیا رزلٹ زیرو رہا۔ جے آئی ٹی کوئی حیثیت نہیں رپورٹ جمع کروا کر فارغ ہوجائے گی۔ وزراءکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر حملے کا ٹریلر ہے۔ نوازشریف قدرتی طور پر ایسے فیصلے کررہے ہیں جس میں ان کا نقصان ہے۔ ان کو اپنی طاقت کا اندازہ مریم نواز کی پیشی پر ہوجانا چاہئے تھا کہ کتنے لوگ نکلے بینیفشری کے تصدیق شدہ دستاویزات آگئی ہیں۔ میڈیا کہہ رہا ہے کہ قاضی کا بیان آگیا ہے جاوید کیانی مان گیا ہے۔ ان کی گیم ختم ہوچکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قربانی ہونے جارہی ہے۔ نون لیگ فیصلے سے پہلے ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے۔