صائمہ نورکی شان کےساتھ کام کر نے کی خواہش

لاہور(شوبزڈیسک) فلم سٹار صائمہ نور نے اداکار شان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا ان کا کہناتھا کہ شان نے فلم انڈسٹری کیلئے بہت کام کیا ہے اور شائقین ان کے کام کو بہت پسند کرتے ہیں اسی لئے میری بھی خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ ایک بار پھر فلموں میں کام کروںان کا کہنا تھاکہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ آج عوام آج بھی پنجابی فلمےں دےکھنا چاہتے ہےں مگران فلموں کا مےعار بہتر کر نا ہوگا۔

میری ترجیح گلوکاری رہی‘فنکار کو سیاست سے دور رہنا چاہئے

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ حمیراارشد کا کہنا ہے کہ میری ترجیح ہمیشہ گلوکاری رہی میرے نزدیک ایک اچھے اور سچے فنکار کو سیاست سے دوررہنا چاہئے فنکار کو صرف اپنے کام پر ہی توجہ دینی چاہئے اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار ہ حمیرا ارشد کا کہناتھا کہ میںدنیا کے بیشتر ممالک میں پر فارم کر چکی ہوں اور ہر جگہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے‘ آج تک فلموں میں نہ غیر اخلاقی گا نے گائے اور نہ ہی آئندہ اس کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی گانے میں دلچسپی تھی۔ اس لئے میں نے باقاعدہ میوزک کی تعلیم حاصل کی گلوکاری کے دوران متعدد مرتبہ مجھے بطور اداکارہ کام کرنے کی بھی آفرز ہوئیں۔

مستقبل میں ڈراموں میں کام کرنے کا اردہ ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)میں اپنے کئیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے شروع کیا کیونکہ مجھے بچپن ہی سے ماڈلنگ کا بہت شوق تھا مجھے انڈسڑی میں آئے زیادہ ٹائم نہیں ہوا اس کے باوجود مجھے نہ صرف سیکھنے کا موقع ملا بلکہ میری شوبز میں ایک پہچان اور نام بھی ملا ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔مستقبل میں ڈراموں میں کام کرنے کااردہ ہے اگر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو اس چانس کو کبھی مس نہیں کرنا چاہوں گی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری کی اہمیت نہیںہمارے انڈسٹری نے ہی ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

بی جی کوڈریس ڈیزائنگ کے شعبے کی آئیکون کہنا غلط نہ ہوگا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و گلوکارہ رابی پیزادہ نے کہا ہے کہ اگر بی جی کو پاکستان میں ڈریس ڈیزائنگ کے شعبے کی آئیکون کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،بی جی نے فلم انڈسٹری میں کے لئے تیار کئے جانے والے ملبوسات کو جدت دینے کے ساتھ ا س میں مشرقی روایات کو بھی مد نظر رکھا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک میںبھی بی جی کی صلاحیتوں کا اعتراف اوراستفادہ کیا جاتا ہے۔ جو پاکستان کے لئے بڑی فخر کی بات ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میںبھی بی جی کی بڑی مداح ہوں ۔
بی جی کوڈریس ڈیزائنگ کے شعبے کی آئیکون کہنا غلط نہ ہوگا‘ رابی پیرزادہ
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و گلوکارہ رابی پیزادہ نے کہا ہے کہ اگر بی جی کو پاکستان میں ڈریس ڈیزائنگ کے شعبے کی آئیکون کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،بی جی نے فلم انڈسٹری میں کے لئے تیار کئے جانے والے ملبوسات کو جدت دینے کے ساتھ ا س میں مشرقی روایات کو بھی مد نظر رکھا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک میںبھی بی جی کی صلاحیتوں کا اعتراف اوراستفادہ کیا جاتا ہے جو پاکستان کے لئے بڑی فخر کی بات ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میںبھی بی جی کی بڑی مداح ہوں ۔

اصل فنکار وہی ہے جو ہرکردارخوبصورتی سے نبھائے

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی کے نامور اداکارطلعت حسین نے کہا ہے کہ اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہر کردار میں پسند کیا ہے ، میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی طرح کے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ثقافت کی پوری دنیا میں مثبت پہچان ہے اور میں نئی نسل کو یہی کہوں گا کہ اپنی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالیں بلکہ جہاں بھی موقع ملے اس کے فروغ کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا اتفاق ہوا ہے اور میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کروں اور میں نے ہمیشہ اپنے کردار سے پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرایا ہے۔ طلعت حسین نے کہا کہ نئے آنے والے اچھا کام کر رہے ہیں، جو لوگ ایک ایک سیڑھی چڑھ کر منزل کی طرف جاتے ہیں انہیں حاصل ہونے کی شہرت اور عزت دیرپا ہوتی ہے جبکہ شارٹ کٹ سے حاصل کی جانے والی عزت اور شہرت عارضی ہوتی ہے ۔

نواز شریف کیسے نااہل ہوئے ،پرویز مشرف نے وجہ بتا دیا

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق کیا گیا ہے، نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بولا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں، فیصلہ میرٹ پر ہوا فوج کا کوئی کردار نہیں۔امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امداد رک جانے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔سابق صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حالات سے پوری طرح آگاہ نہیں، انہیں خطے کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر میں لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو کر رہا ہے اس پر بھارت کو شرم آنی چاہیے۔

جمائما مسلمان ہو کر پاکستان آئی تو نواز شریف نے کیا کیا ، عمران خان نے بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمائمہ خان 21 سال کی عمر میں مسلمان ہو کر پاکستان آئی لیکن انہوں نے اس پر یہودی لابی اور ٹائلوں کی سمگلنگ کا الزام لگا دیا۔ عمران خان کا اسلام آباد پریڈ گراو¿نڈ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھ کہ انہوں نے جمائما کے حوالے سے کبھی بھی بات نہیں کی لیکن انہوں نے مجھے مجبو رکیا کہ میں اس پر بات کروں۔ انہوں نے کہا کہ ا کیس سالہ لڑکی کو جو مسلمان ہو کر پاکستان آئی اس کو یہودی لابی کہا گیا، اس کے خلاف پوری مہم بازی کی گئی، جبکہ اس کے مسلمان ہونے پر برطانوی میڈیا نے بہت تنقید کی، انہوں نے لکھا کہ کیسے یہ لڑکی مسلمان ہوگئی؟انہوں نے جمائمہ پر ٹائلوں کی سمگلنگ کا کیس بنا دیا جبکہ وہ تو ٹائلیں اپنے ماں کو تحفے میں دینا چاہ رہی تھی،ان کی تنقید کی وجہ سے وہ نو ماہ ملک سے باہر رہی، انہی کی وجہ سے اس نے پاکستان چھوڑ دیا اور جب وہ گئی تو میرے بچے بھی گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس دن سپریم کورٹ کافیصلہ آیا جمائمہ نے دو ٹوئیٹ کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ابھی تک ان کی سازشوں کو نہیں بھولی۔

نواز کے بعد زرداری کی باری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں یوم تشکر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ مجھے ایک بیدار قوم نظر آرہی ہے اور میں سب کا مشکور ہوں کہ صرف 48 گھنٹوں کے الٹی میٹم میں یہاں حاضر ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میچ ابھی ختم نہیں ہوا، میچ آخری گیند پر ختم ہوتا ہے لیکن میں خوش خبری دے رہا ہوں کہ نئے پاکستان کا میچ ہم جیت چکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میری تربیت میری ماں شوکت خانم نے کی جو ایک سیاسی اور شعور رکھنے والی ماں تھی اور انہوں نے بچپن سے مجھے کہا کہ انصاف اور حق و سچ کے لیے کھڑے ہو اور ظلم کے سامنے نہیں جھکنا۔ عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ان پانچ ججوں کے مشکور ہیں اور جے آئی ٹی کے اراکین کا بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اتنا بڑا کام کیا۔ انہوں نے حکمران جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مافیا ہمیشہ خریدنے کی کوشش کرتا ہے اور ڈراتا ہے جس نے مجھے خریدنے کی کوشش کی تو انہوں نے کس کو چھوڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 نومبر 2016ءکو ججوں نے مجھے کہا تم سڑکوں پر نہ جاو¿ اورعدالت میں آئیں اس لیے میں عدالت گیا تاہم سب نے کہا کہ یہ غلطی کی ہے اور انصاف کا موقع ضائع کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی مایوس تھے، پیپلزپارٹی نے اور سیاسی کزن طاہر القادری نے کہا کہ غلطی کی ہے کیونکہ ہمارا عدالتی نظام طاقتور کاساتھ دیتا تھا لیکن آج میں اپنے ججوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ سپریم کورٹ نے آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم احتساب کا نیا نظام لائیں گے اور اگر ہماری حکومت میں کوئی کرپشن کرے گا تو میں ذمہ دار ہوں گا، پاکستان میں گورننس کا نظام بہتر اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ کبھی کسی کے آگے جھکا اور نہ ہی قوم کو جھکنے دوں گا اور جب ہماری حکومت آئی تو ہم چاروں صوبوں میں قائم گورنرہاو¿سز کو پارکوں میں تبدیل کرد یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا نظام لائیں گے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے عبوری وزیراعظم کے لیے نامزد شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیار ہوجاو¿ آپ کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تمھیں ڈاکٹریاسمین شکست دے گی۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے بعد ن لیگ کو شہبازشریف کے علاوہ کوئی نہیں ملا کیونکہ مسلم لیگ نواز میں جمہوریت نہیں بلکہ وہ فیملی پارٹی ہے اور یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس کے بعد تمھاری باری ہے۔ انہوں نے کہ کہ ہماری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں تھی بلکہ کرپشن کے خلاف تھی اور کرپشن کے خلاف ہم نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کا بڑا ساتھی فضل الرحمٰن ہے آپ کے پیچھے بھی ہم آئیں گے۔ قبل ازیں اسلام آباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں یوم تشکر منانے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور گراو¿نڈ کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر کے ساتھ پریڈ گراو¿نڈ پہنچے جبکہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پہلے سے جلسے میں موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام ڈاکووں سے آزاد ہو چکے ہیں جس پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پرویز خٹک نے کارکنوں کو مسلم لیگ نواز کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد شہباز شریف کو لاہور میں انتخاب میں ہرانے کے لیے تیاری کا حکم بھی دیا اور کہا کہ تیار ہو جاو¿ شہبازشریف کو نیچے گرانا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں آنے والے چار فلیٹس سے شروع ہونے والی جدوجہد 4 اقاموں تک پہنچ کر ختم ہوئی۔اسد عمرنے نواز شریف پر ملکی قرضوں میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے زیادہ معصوم شکل بنا کر کوئی غلط بیانی نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘قرض پر قرض لینا ملکی سلامتی کےلئے خطرناک ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چوری چھپانے کیلئے اقاموں کا استعمال کرتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ آرٹیکل 62اور63کی میری رٹ تھی اسی پر فارغ ہوئے ہوا کیونکہ میں نے کہا تھا نواز شریف صادق اور امین نہیں ، میں ہو ں گا لیکن نواز شریف تم نہیں ہو گے ،سانپ زخمی ہوا ہے مرا نہیں ، نواز شریف کی کوشش تھی کہ مجھے غیر قانونی طور پر نکالا جائے،اسحاق ڈار،نوازشریف جب تم جیل میں ہوگے تمہیں یاد کراو¿ں گاتم لوگ چورہو، قطری گاڑی میں سیف الرحمان آیا اور کہا خاقان کو وزیراعظم بناو¿، ایل این جی کے قطری معاہدے سے ملک میں غربت بڑھی ہے، ہمیں معلوم تھا کہ نواز شریف مالدیپ اور سری لنکا کیا کرنے گئے تھے،سانپ مرا نہیں زخمی ہے، نواز شریف بزدل ہے اس نے کیا ایٹمی دھماکہ کرنا تھا ، میرے سمیت تین لوگوں نے دھماکہ کروایا ،نواز شریف نے 3 دفعہ کہا کہ شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہو گامگر عمران نے دوستی کا ثبوت دیا اور میں اسمبلی میں ہوں۔ عمران خان ، فوج اور مضبوط عدلیہ کی موجودگی میں ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا، 13اگست کو لیاقت باغ میں جشن منائیں گے عمران کو بھی دعوت دیتا ہوں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پی ٹی آئی جلسے کے یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ اقتدار کو ترجیح دی، اسلام پر اسلام آباد کو ترجیح دی ہے وہ اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتا ہر کسی کا حصہ دار ہونا اس کی مجبوری ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ عوام کی امیدیں لگی ہیں، ان کی امیدیں نہ توڑنا کیونکہ پاکستانی چور کی چور سے نہیں،چور سے چوکیدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، امیر سے ایماندار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ مجھے عمران نے جتنی عزت دی میں اس پر اس کا مشکور ہوں۔ آج عمران نے مجھے کہا شاہد خاقان کیخلاف کاغذات جمع کراو¿ہم سپورٹ کرینگے اور میں جا رہا ہوں ریفرنس دائر کرنے پھر معلوم ہو گا کہ انہوں نے کیا گل کھلا رکھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ 15 سال کا معاہدہ کہاں ہے؟قطر کی ایل این جی سے ملکی انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔ملک کو غربت کی طرف لیجایا گیا ہے اور اس میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ حوصلہ رکھو، جذبہ زندہ رکھوان کی قربانی کا وقت آگیا ہے لیکن ایک بار قصائی بھاگ مگر اب جے آئی ٹی نے بہت شاندار کام کر کے چوروں کو باہر کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کی انگریزی ایسی ہے کہ جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں کھائیں،نواز شریف اگر ڈیلی ٹیلی گراف کے سپیلنگ بھی بتادو تو میں آئند ہ سے ان کے خلاف بات کر نا چھوڑ دوں گا یہ بزدل ہیں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیا کرنے تھے ؟بلکہ ایٹمی دھماکے کرنے والے راجہ ظفر الحق راجہ ، گوہر ایوب اورشیخ رشید تھے۔انہوں نے کہا کہ کیسے کدو کدو جیسے بچوں کو ملین ڈالر کا مالک بنا دیا ہے ؟ہمارے بچے کا تو اٹھارہ سال کی عمر میں آئی ڈی کارڈ میں نہیں ملتا۔آج بھی کہتا ہوں یہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شہباز شریف سمیت دونون بھائیوں کی اولادیں بھی جیل جائیں گے، ہم اے کلاس جیل دیں گے ظالم نہیں ہیں۔ ایک ہم ہیں جنہوں نے سی کلاس میں پانچ پانچ سال گزارے۔ لوگو مسئلہ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ سی پیک میں لایا ہوں انہوں نے کیا لانا تھا سوائے اپنی تجوریاں بھر نے کے یہ تو کچھ کر ہی نہیں سکتے۔دیکھو میں نے کہا کہ تھا کہ پپو دو فیل تین میں کمپارٹ ہے لیکن یہ تو پانچوں میں فیل ہو گئے ہیں۔ ساری قوم سی پیک کے ساتھ ہے مگر چین والو اس میں ان کی پرسنٹیج ختم کرنے کے لئے کم کر دو تاکہ یہ کسی کام کے نہ رہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لاہوریو! تیار ہو جاﺅ اب ہم نے شہباز شریف کو گرانا ہے، جب تک اڈیالہ جیل چوروں سے بھر نہیں جائے گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ نوازشریف کے نااہل ہونے پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی مبارکباد کے مستحق ہیں، آج پاکستان کے عوام ڈاکوﺅں اور چوروں سے آزاد ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ پرویز خٹک نے اسلام آباد پر چڑھائی کی ہے، میں کہتا ہوں کہ میاں صاحب اسلام آباد کیا آپ کے باپ کیا ہے؟ ہم دوبارہ وہاں آئیں گے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری آنکھیں دور دور تک نوازشریف کو جاتے اور عمران خان کو آتے دیکھ رہی ہیں، شریف برادران جب قطری خط لکھوا رہے تھے، عمران خان عدالت میں منی ٹریل پیش کر رہے تھے۔ قوم ظالمانہ نظام اور کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے وہ ایک مسیحا کی منتظر ہے۔ یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے پانامہ کیس عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا تو بہت سے قانونی ماہرین نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا تاہم وقت نے فیصلہ ٹھیک قرار دیا۔ انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔ سعد رفیق کا ہاضمہ بہت اچھا ہے جو اربوں روپے ہڑپ کر جاتے ہیں۔ یو اے ای حکومت نے لکھ کر دیا ہے کہ شریف خاندان نے جھوٹ بولا، ہمارا دامن صاف ہے قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شہبازشریف وزیراعظم بننے کا خواب نہ دیکھیں بلکہ نیب اور عدالت کو حساب دینے کی تیاری کریں، یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں معصوم لوگوں کا خون بہایا گیا، نجفی کمیشن رپورٹ سامنے لائی جائے تا کہ پتہ چلے کس کے کہنے پر خون کی ہولی کھیلی گئی، شہباز شریف حدیبیہ کیس میں مرکزی کردار ہے اسے اربوں روپے کا حساب دینا ہو گا۔ نوازشریف ابھی تک پوچھتے ہیں کہ میں نے کیا کیا ہے تھوڑے دن میں پھر آپ کو سارے جواب دینا پڑیں گے اور جواب نہ دینے پر جیل جانا پڑے گا۔ عوام کا لوٹا ہوا اربوں روپیہ واپس لا کر غریبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

کانگو وائرس

ڈاکٹر نوشین عمران
کانگو کریمین فیور یا کانگو وائرس فیور زیادہ تر افریقی ممالک اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا تھا‘ لیکن اب دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ کانگو وائرس جنگلی مکھی یا جانوروں پر پلنے والے چیچڑ (ٹکس) کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ زیادہ تر بھیڑ‘ بکری‘ گائے‘ بھینس یا دوسرے مویشیوں میں ایک سے دوسرے کو تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔ اسے چھوت کا مرض بھی کہا جاتا ہے کیونکہ متاثرہ جانور کو چھونے یا ہاتھ لگانے سے چیچڑ کے ذریعے وائرس انسانوں میں منتقل ہوتا ہے یا ان کی استعمال کی گئی اشیاءکو استعمال کرنے سے بھی وائرس منتقل ہو جاتا ہے۔
وائرس والے چیچڑ جانور کو کاٹے تو اسے کانگو وائرس منتقل ہوتا ہے اور اگر انسانوں کو براہ راست کاٹ لے تو بھی وائرس منتقل ہو جاتا ہے۔ وائرس کے جسم میں داخل ہونے کے پانچ‘ چھ دن بعد فلو کی طرح کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں جیسا کہ ہلکا بخار‘ جسم درد‘ سر درد‘ قے‘ متلی‘ نقاہت کی علامات پانچ سے سات دن رہتی ہیں۔ بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے۔ قے‘ متلی لگاتار رہنے سے شدید کمزوری ہونے لگتی ہے۔ تین چار دن بعد بخار میں کمی آتی ہے لیکن دو تین دن بعد دوبارہ بخار ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات مریض کا مدافعاتی نظام اچھا ہونے پر اور ابتدائی مرحلے پر تشخیص اور علاج ہو جانے پر مرض دور ہو سکتا ہے‘ لیکن چند دن ایسے ہی گزر جائیں اور بخار دوبارہ شروع ہو جائے تو کانگو فیور خطرناک حالت یعنی ہیمرج کانگو فیور بن جاتا ہے۔ مریض کے پورے جسم پر چھوٹے چھوٹے سرخ دانے نکل آتے ہیں‘ منہ میں چھالے نکل آتے ہیں‘ مسوڑھوں سے خون آنے لگتا ہے۔ ایک دو روز بعد جلد کے نیچے خون جمنے لگتا ہے۔ ناک سے بھی خون بہنے لگتا ہے۔ مریض کے جسم میں پلیٹلٹس کی شدید کمی ہو جاتی ہے جس کے باعث حالت بگڑتی چلی جاتی ہے۔ مریض کے جسم میں جتنا زیادہ ہیمرج ہو گا اتنا ہی موت کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
کانگو وائرس فیور سے محفوظ رہنے کے لیے بچاﺅ اور احتیاط ضروری ہے۔ مویشی پالنے والے لوگ (چاہے فارم ہو یا گھر پر مویشی پالے ہوں) ان کی صفائی کا بہت خیال رکھیں۔ ان کے جسم کو دھوئیں اور چیچڑوں سے محفوظ رکھیں۔ جانوروں کی ادویات اور سپرے کا استعمال کریں تاکہ جانور کے جسم پر کسی بھی قسم کا چیچڑ یا مکھی نہ لگے۔ مزید احتیاط کیلئے ہاتھ پر دستانے‘ منہ پر ماسک اور جسم کو ڈھانپ کر جانور کے پاس جائیں اور بعد میں تمام کپڑے الگ سے دھوئیں اور دستانے‘ ماسک پھینک دیں۔ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ جن افراد کو خطرہ ہو کہ ان کے مویشی میں چیچڑ آ چکے ہیں یا آ سکتے ہیں وہ ان کی تلفی کے لیے باڑے کو کاسٹک سوڈا پانی میں ملا کر دھوئیں۔ تمام باڑے میں سپرے کریں‘ جانور کے جسم کو بھی روزانہ دھوئیں اور اس پر سپرے کریں۔
٭٭٭

پاکستان کے عوام ڈاکوﺅں سے آزاد ہو چکے ہیں ، پرویز خٹک کاجلسہ سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کا جلسہ، پرویز خٹک کاجلسہ سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے عوام ڈاکوﺅں سے آزاد ہو چکے ہیں ۔خان صاحب ایسے کمال کرتے ہیں کہ ہم سوچتے رہ جاتے ہیں۔
مزید تفصیلات جاننے کیلئے نیچے ویڈیو پر کلک کریں