پرسوں قائد ایوان کا انتخاب ، لیگی حلقوں میں بھونچال

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو عبوری اور شہباز شرےف کو مستقل وزےر اعظم بنانے کا فےصلہ کرلےا ہے۔ ہفتہ کو میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلےمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس میںفےصلہ کےا گےا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف حلقہ این اے 120 سے نواز شریف کی جگہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ نواز شریف بغےر پروٹوکول پنجاب ہاﺅس پہنچے جہاں پارٹی اجلاس میںشامل اراکےن نے ان کا بھرپور استقبال کیا گیااور زبردست نعرے بازی کی۔ اجلاس مےںوزےر اعلی شہباز شرےف ، ناراض پارٹی لےڈر چوہدری نثار علی خان ، وزےر اعظم آزاد کشمےر ، راجہ فاروق حےدر ،وزےر اعلی گلگت بلتستان ، وزےر اعلی بلوچستان و دےگر سےنئر پارٹی رہنما شامل تھے ۔ اجلاس کے دوران غور و خوص کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 45 دنوں کیلئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانامہ کےس کے فےصلے پر نظر ثانی اپےل دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ عبوری وزیراعظم نامزدگی کے بعد شاہد خاقان کو ہفتہ کی شام سرکاری پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم اور دیگر وزراءکی طرح اقامہ رکھنے والے سیاسی راہنماءکی فہرست مےں شامل ہےں۔ ہفتہ کو نوازشریف کی زیرصدارت لیگ کا غیر رسمی اجلاس ہوا، شرکاءنے سابق وزیراعظم کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، شرکا نے کہا کہ آپکے ایک اشارے پر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے، چودھری نثار اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان بھی اجلاس میں شریک تھے ۔پارٹی اراکین نے میاں نواز شریف کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ایک اشارے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے،آپ کے نظریاتی کارکنان ہیں، انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں عہدے نہیں چاہئیں،ہم ہم یہاں پاکستان کے لیے ہیں۔شہباز شریف کو نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120سے الیکشن لڑوا کر منتخب کرایا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کی سپردگی کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیاجائے گا۔عدالت سے سزا یافتہ کوئی شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں،مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے جلد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔ پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف کو نیا صدر نامزد کردیا جائے گا۔ شہباز شریف کی بطور پارٹی صدر تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کو بذریعہ جہاز لاہور جانے کی تجویز دی گئی ۔ تاہم شاہد خاقان عباسی چونکہ پہلے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، اس لئے وہ آئندہ دو سے تین روز میں قومی اسمبلی سے ووٹ لے کر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ شاہد خاقان میاں نواز شریف کے بعد نون لیگ کے سینئر ترین رکن نہ ہونے کے باوجود وہ خوش قسمت ترین شخص ہیں جن کے نام پر پارٹی کی پوری سینئر لیڈرشپ متفق ہو گئی ہے۔میاں نواز شریف جب میاں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پنجاب ہاو¿س پہنچے تو ہال دیکھو دیکھو کون ا?یا، شیر ا?یا، شیر ا?یا کے نعروں سے گونج اٹھا۔یاد رہے کہ مشرف کی جانب سے 1999ئ میں نواز حکومت کا تختہ الٹا جانے کے وقت شاہد خاقان چیئرمین پی ا?ئی اے تھے اور انہیں بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہی طیارہ سازش کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مشرف حکومت نے ان پر میاں نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے شدید دباو¿ ڈالا مگر شاہد خاقان نے نواز شریف سے بے وفائی سے صاف انکار کر دیا تھا۔ یوں وہ میان نواز شریف کے قابلِ اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے یکم اگست کو3 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیا ہے، ن لیگ نے عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف نے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی آج سہ پہر 3بجے تک حاصل کیے جا سکیں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی کاغذات کی جانچ پڑتال پیر کو کریں گے۔ قائد ایوان کا انتخاب منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

آج جشن میں چونکا دینے والے انکشافات

ملتان، اسلام آباد (وقائع نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی خوشی میں (آج) شکر پڑیاں کے قریب پریڈ گراو¿نڈ میں جشن منایا جائے گا۔ اظہار تشکر کیلئے جلسہ ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل کا اعلان اور چونکا دینے والے انکشافات کریں گے۔ رات گئے عمران خان نے خود جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اور منتظمین کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے نوازشریف کی نااہلی کے بعد کنٹینر کلچر ختم ہوگیا جبکہ قافلے روکنے میں ماہر پنجاب بیوروکریسی بھی راہِ راست پر آگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے بلا روک ٹوک جلسہ گاہ کی طرف جارہے ہیں جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے صبح سویرے تک قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
جشن

سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کی دوڑمیں وقار کی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(آئی این پی) سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف لندن ٹیسٹ میں حاصل کیا ۔

،وہ اب تک 191 اننگز میں 374 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وقار یونس کی 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں ہیں ، ٹیسٹ میں متایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

اوول ٹیسٹ ،ٹیکنالوجی نے علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت کردیا

لندن(آئی این پی) پاکستانی امپائرعلیم ڈار اپنے عمدہ فیصلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیکنالوجی نے بھی انہیں درست ثابت کردیا ۔اوول کرکٹ گرانڈ پر برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 353رنز بناکر آٹ ہوگئی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ، اننگز کا 9واں اوور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹوبی رونالڈ جونز نے کیا اور پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اوور کی چوتھی بال کھیل نے سکے ،وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے بلے کا کنارہ لگنے کی زوردار اپیل کی تاہم ٹوبی رونالڈ جونز زیادہ پراعتماد نہیں تھے لیکن علیم ڈار نے ڈین ایلگر کو آٹ قرار دے دیا ،ڈین ایلگر نے فوری طور پر فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو اشارہ دیا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرایا تاہم ری پلیز میں علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ایلگر کو نہ چاہتے ہوئے بھی پوویلین لوٹنا پڑا۔

میتھیو ہیڈن کو اپنی سپیڈ سے ڈھیر کرنا چاہتا تھا

راولپنڈی (این این آئی) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اخترنے کہاہے کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی اسپیڈ سے ڈھیر کرنا چاہتا تھا ۔راولپنڈی ایکسپریس نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے دوران ان کی خواہش تھی کہ وہ سابق آسٹریلین اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن کو اپنی اسپیڈ سے ڈھیر کریں۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹسمین کو زخمی کرکے کبھی اچھا نہیں لگا تاہم یہ سچ ہے کہ میں ہیڈن کو گیند مارنا چاہتا تھا لیکن یہ ماضی کی باتیں ہیں ہم اب بہت اچھے دوست ہیں۔

اینڈی بھی پی سی بی کےساتھ کام کرنے کے خواہشمند

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر کر دی ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اپنے بھائی اور انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں رول دلوانے کےلئے متحرک ہیں اور اینڈی فلاور بھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اینڈی فلاور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے بھی کوشاں ہیں اور وہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کےلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے میں پیش پیش ہیں اور انہیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضا مند کررہے ہیں۔

حدیقہ کیانی کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی، ایک طرف گیت کوسراہا گیا تودوسری جانب وڈیو کوبھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ حضرت امیر خسرو کے گیت ”چھاپ تلک “ ایک ایسا گیت ہے، جو اآج سے نہیں بلکہ عرصہ دراز سے بے حدمقبول رہا ہے۔ میں نے جب اس گیت کونئے انداز سے ریکارڈ کرنے کی ٹھانی تواس کی دھن اوراس کے میوزک ارینج منٹ کو سن کر سکون محسوس ہونے لگا۔ میں نے اپنے سازندوں کی ٹیم کے ساتھ جب اس گیت کوریکارڈ کیا تو بہت مزہ آیا اور مجھے یقین تھا کہ اس گیت کو زبردست رسپانس ملے گا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جب اس گیت کوریلیز کیا گیا۔تومجھے اندازہ نہ تھا کہ اس قدر اچھا رسپانس ملے گا۔ راتوں رات دنیا بھرمیں بسنے والوں نے میرے گیت کو سنا اورپسند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مثبت رائے کا اظہاربھی کیا ہے۔ یہی نہیں ای میل، ایس ایم ایس اوردیگرذرائع سے بھی گیت کوپسند کیے جانے کے پیغام موصول ہوئے ہیں۔حدیقہ نے بتایا کہ جب بھی کوئی اچھا میوزک سامنے آتا ہے تواس کوپسند کیا جاتا ہے۔ ’چھاپ تلک ‘ کومجھ سے پہلے بھی بہت سے معروف گلوکاروں نے گایا اوران کوبھی بہت پسند کیا گیا تھا، لیکن میں نے اس گیت کوتھوڑا تبدیل کرکے پیش کیا ہے۔ ایک طرف تواس کی دھن اوردوسری جانب میوزک ارینجمنٹس کرتے ہوئے، میں نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ جب لوگ اس صدا بہار گیت کوسنیں تو انھیں یہ محسوس نہ ہوکہ اس گیت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیت کے وڈیو پربھی ہم نے بڑی محنت کی ہے۔ وڈیو میں بہت سے معروف ماڈلز نے کام کیا ہے اوراسی لیے ہمارا وڈیو بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس گیت کی کامیابی نے مجھے مزید بہترکام کرنے کا حوصلہ دیا ہے اورمیں آئندہ اسی طرح کے منفرد پروجیکٹس پرکام کرتی رہوں گی۔

فلم “نامعلوم افراد2”کے آئٹم سانگ پر سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی(شوبزڈیسک) آئندہ عید الالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد 2“ کے آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم نا معلوم افراد 2 کے گانے ”کیف و سرور “ میں ماڈل گرل صدف کنول انتہائی مختصر لباس پہن کر بیلی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جس پر سنجیدہ حلقوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کلچر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔گانے میں تخلیق کاری کا بھی فقدان نظر آتا ہے ، گانے کا انداز بالی ووڈ فلم ایجنٹ ونودکے گانے ” دل میرا مفت کا“ جیسا ہے جس میں کرینہ کپور ایک ساتھی اداکارہ کے ہمراہ مجرا کرتی ہیں جبکہ گلشن گروور اور دیگر منفی کردار میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اسی طرح کیف و سرور گانے میں بھی نیئر اعجاز دیگر منفی کرداروں کے ہمراہ میٹنگ کر رہے ہیں جبکہ سامنے صدف کنول کا مجرا ہو رہا ہے۔

ثانیہ چوہدری نے سپیشل ڈانس آئٹم تیار کر لی

لاہور (شوبز ڈیسک) اسٹیج کی نامور اداکارہ ثانیہ چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ اپنی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے اسٹیج پر کام نہیں کیا اور اب میں بہت جلد دوبارہ اپنے چاہنے والے شائقین کا اسٹیج پر نظر آﺅنگی اور اس کیلئے میں نے اسپیشل ڈانس آئٹم بھی تیار کر لی ہے ایک سوال کے جوب میں ثانیہ چوہدری نے کہا کہ میرا کام ہی میری پہچان ہے میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجع دی ہے،انہوں نے یو این پی سے مزید کہا کہ اب اسٹیج ڈراموں میں معیاری کہانیاں پیش کی جانے لگی ہے اس کی وجہ سے فیملیزایک بار پھر اسٹیج ڈراموں کا رخ کر رہی ہیں۔

پولیس کاتماثیل تھیٹر پر چھاپہ‘اسلحہ برآمد ‘سٹیج پروڈیوسر علی رضا سمیت متعدد افراد گرفتار

لاہور(شوبز ڈیسک) پولیس نے لاہور کے تماثیل تھیٹر پر چھاپے کے دوران اسلحہ برآمد کر کے سٹیج پروڈیوسر علی رضا سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصےلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر لٹن روڈ پر واقعہ تماثیل تھیڑپر چھاپا مار کے چھپایا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ، کارروائی کے دوران سٹیج پروڈیوسر علی رضاسمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 15پر کال موصول ہوئی جس میں تماثیل تھیٹر میں غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا جس پر کارروائی کی گئی برآمد اسلحے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔