تازہ تر ین

پیسوں کے لالچ پربارسلوناکونہیں چھوڑا

پیرس(آن لائن) برازیلین سپرسٹارنیمارنے کہاہے کہ وہ بڑے چیلنج کیلئے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ شامل ہوا ہوں پیسوں کیلئے نہیں فرانسیسی دارالحکومت میں پہنچنے کے بعدسے ان کایہ پہلابیان سامنے آیاہے دوسری جانب کلب عہدیدار کا کہنا ہے کہ نیمار کو سینٹ جرمینکی جانب سے ڈیببیو کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑے گا ۔25سالہ کھلاڑی جنہوں نے دنیاکی تاریخ میں سب سے بڑے ٹرانسفرمعاہدے کے تحت بارسلوناسے پی ایس جی میں شمولیت اختیارکی ہے ،جس کی لاگت 222ملین(264ملین ڈالر)ہے ،کاکہناتھاکہ یہ مشکل کال ہے ۔انہوںنے پی ایس جی کے ہیڈکوارٹرزمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ میری زندگی کایہ مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک تھا،میں نیاچیلنج چاہتاہوں اورکچھ بڑاچاہتاہوں تاکہ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاسکوں اوراس سے بڑھ کرکچھ کرسکوں دوسری جانب کلب عہدیدار کا کہنا تھا کہ ریکارڈسازمعاہدہ کرنے والے نیمارکوپیرس سینٹ جرمین کے ساتھ اپناڈیبیوکرنے کیلئے انتظارکرناہوگا،جیساکہ برازیل کے انٹرنیشنل ٹرانسفرسرٹیفیکیٹ(سی آئی ٹی )جمعہ کودرمیانی رات تک ڈیڈلائن کے مطابق فرنچ لیگ کے ساتھ جڑنے میں ناکام رہے ہیں ،یہ بات ایک عہدیدارنے کہی۔نیمارنے بارسلوناسے 222ملین یوروز(264ملین ڈالر)کے معاہدے پردستخط کئے ہیں ،وہ ہفتہ کے روزایمنزکے خلاف ہوم میچ میں اپناڈیبیوکرنے کیلئے پرامیدتھے ،تاہم فرنچ لیگ (ایف ایل پی)کورات گئے تک نیمارکی دستاویزات نہیں ملی،اس کامطلب ہے کہ وہ اب پارک ڈسپرنس کے بجائے سٹینڈزمیں میچ دیکھیںگے۔۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain